Maktaba Wahhabi

67 - 256
حضرت الیاس علیہ السلام قرآن مجید میں حضرت الیاس علیہ السلام کاذکر دو جگہ آیا ہے ۔ سورئہ انعام اورسورئہ صافات میں۔ سورئہ انعام میں تو ان کا نام صرف انبیاء علیہم السلام کی طویل فہرست میں مذکورہے لیکن سورئہ صافات میں تعریفی کلمات کے ساتھ ان کی بعثت اور دعوتِ توحید کاذکر کچھ یوں ہے: حقیقت ہے کہ تھے الیاس بھی پیغمبروں میں سے انھوں نے جبکہ اپنی قوم کو ٹوکا یہ فرما کے ارے کیا تم اِلٰہ کا بھی نہیں رکھتے ہو خوف آخر بنانے والا ہے جو سب سے بہتر ساری چیزوں کا ارے کیا تم پرستش ’’بَعل‘‘ کی کرتے ہو اے لوگو! اور اس صورت گرِ ہستی سے یکسر بے تعلق ہو خدا ہی پرورش فرمانے والا تم سبھوں کا ہے وہی پروردگار از بس تمھارے مورثوں کا ہے مگر کرنے لگے درّانہ تکذیبِ پیمبر وہ لہٰذا کر لیے جائیں گے ماخوذ اس خطا پر وہ بجز اللہ کے اخلاص رکھنے والے بندوں کے
Flag Counter