Maktaba Wahhabi

94 - 256
سورج ہیں ’’حدیثیں‘‘ ان کی زاہدؔ فخری نے کیا خوب کہا ہے: ہر سِیَہ رات میں سورج ہیں حدیثیں ان کی وہ نہ آتے تو زمانے میں اندھیرا ہوتا قَالَ اللّٰہُ کے بعد آئیے غائر مطالعہ کریں کہ قَالَ الرَّسُولُ میں کس قسم کے اور کیا کیا اقوال منعوت ہیں۔ ’أَنَا سَیِّدُ وُلْدِ آدَمَ‘ ’’میں اولاد آدم کا سردار ہوں۔‘‘[1] ’أَنَا أَکْثَرُ الْا َٔنْبِیَائِ تَبَعًا‘ ’’میری امت تمام انبیاء سے کثیر ہوگی۔‘‘[2] ’أَنَاأَوَّلُ مَنْ یَّقْرَعُ بَابَ الْجَنَّۃِ… فَأَسْتَفْتِحُ، فَیَقُولُ الْخَازِنُ… بِکَ أُمِرْتُ لَا أَفْتَحُ لِأَحَدٍ قَبْلَکَ‘ ’’سب سے پہلے میں جنت کا دروازہ کھلواؤں گا[3] اور دربانِ جنت کہے گا کہ مجھے یہی حکم ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کسی کے لیے دروازہ نہ کھولوں۔‘‘[4]
Flag Counter