Maktaba Wahhabi

1165 - 644
کی سر زمین میں واقع سلاسل نامی ایک چشمے پر اترے تھے۔ اسی لیے اس مہم کا نام ذات السلاسل پڑ گیا۔[1] سریہ خضر ہ: (شعبان۸ھ) اس سریہ کا سبب یہ تھا کہ نجدکے اندر قبیلہ ٔ محارب کے علاقہ میں خضرہ نامی ایک مقام پر بنو غطفان لشکر جمع کررہے تھے۔ لہٰذا ان کی سر کوبی کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کو پندرہ آدمیوں کی جمعیت دے کر روانہ کیا۔ انہوں نے دشمن کے متعدد آدمیوں کو قتل اور قید کیا اور مال ِ غنیمت بھی حاصل کیا۔ اس مہم میں وہ پندرہ دن مدینہ سے باہر رہے۔[2] ٭٭٭
Flag Counter