Maktaba Wahhabi

1191 - 644
تیسر امرحلہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیغمبرانہ زندگی کا آخری مرحلہ ہے۔ جو آپ کی اسلامی دعوت کے ان نتائج کی نمائندگی کرتا ہے جنہیں آپ نے تقریباً ۲۳ سال کی طویل جدوجہد ، مشکلات ومشقت ، ہنگاموں اور فتنوں ، فسادات اور جنگوں اور خونریز معرکوں کے بعد حاصل کیا تھا۔ ان طویل برسوں میں فتح مکہ سب سے اہم ترین کامیابی تھی جو مسلمانوں نے حاصل کی۔ اس کی وجہ سے حالات کا دھارا بدل گیا اور عرب کی فضا میں تغیر آگیا۔ یہ فتح درحقیقت اپنے ماقبل اور مابعد کے دونوں زمانوں کے درمیان حدِ فاصل کی حیثیت رکھتی ہے۔ کیونکہ قریش ، اہل عرب کی نظر میں دین کے محافظ اور انصار تھے۔ اور پورا عرب اس بارے میں ان کے تابع تھا، اس لیے قریش کی سپر اندازی کے معنی یہ تھے کہ پورے جزیرہ نمائے عرب میں بت پرستانہ دین کاکام تمام ہوگیا۔ یہ آخری مرحلہ دوحصوں میں تقسیم ہے : 1۔ مجاہدہ اور قتال 2۔ قبول اسلام کے لیے قوموں اور قبیلوں کی دوڑ یہ دونوں صورتیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں اور اس مرحلے میں اگے پیچھے بھی اور ایک دوسرے کے دوران بھی پیش آتی رہی ہیں۔ البتہ ہم نے کتابی ترتیب یہ اختیار کی ہے کہ ایک کو دوسرے سے الگ ذکرکریں۔ چونکہ پچھلے صفحات میں معرکہ وجنگ کا تذکرہ چل رہا تھا اور اگلی جنگ اسی کی ایک شاخ کی حیثیت رکھتی ہے، اس لیے یہاں جنگوں ہی کا ذکر پہلے کیا جارہا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter