Maktaba Wahhabi

1265 - 644
خانہ نبوّت ۱۔حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا : ہجرت سے قبل مکہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا گھرانہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی بیوی حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا پر مشتمل تھا۔ شادی کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر پچیس سال تھی۔ اور حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی عمر چالیس سال۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلی بیوی تھیں۔ اور ان کے جیتے جی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی اور شادی نہیں کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد میں حضرت ابراہیم کے ماسوا تمام صاحبزادے اور صاحبزادیاں ا ن ہی حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے تھیں۔ صاحبزادگان میں سے تو کوئی زندہ نہ بچا۔ البتہ صاحبزادیاں حیات رہیں۔ ان کے نام یہ ہیں : زینب رضی اللہ عنہا ، رُقَیہّ رضی اللہ عنہا ، اُمِ کلثوم رضی اللہ عنہا ، اور فاطمہ رضی اللہ عنہا ۔ زینب رضی اللہ عنہا کی شادی ہجرت سے پہلے ان کے پھوپھی زاد بھائی حضرت ابو العاص بن ربیع سے ہوئی۔ رقیہ اور ام کلثوم رضی اللہ عنہما کی شادی یکے بعد دیگرے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے ہوئی۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی شادی جنگ بدر اور جنگ احد کے درمیانی عرصہ میں حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے ہوئی۔ اور ان کے بطن سے حسن ، حسین رضی اللہ عنہما ، زینب اور ا م کلثوم رضی اللہ عنہما پیدا ہوئیں۔ معلوم ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو امت کے بالمقابل یہ امتیازی خصوصیت حاصل تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مختلف اغراض کے پیش نظر چار سے زیادہ شادیاں کرسکتے تھے۔ چنانچہ جن عورتوں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عقد فرمایا ان کی تعداد گیارہ تھی۔ جن میں سے نو عورتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رحلت کے وقت حیات تھیں۔ اور دوعورتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہی میں وفات پاچکی تھیں۔ (یعنی حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اور ام المساکین حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہما ) ان کے علاوہ مزید دوعورتیں ہیں جن کے بارے میں اختلاف ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ان سے عقد ہوا تھا یا نہیں لیکن ا س پر اتفاق ہے کہ انہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رخصت نہیں کیا گیا۔ ذیل میں ہم ازواج ِ مطہرات کے نام اور ان کے مختصر حالات ترتیب وار پیش کررہے ہیں۔ ۲۔ حضرت سَوْدَہ بنت زَمْعَہ رضی اللہ عنہا : ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے تقریباً ایک مہینہ بعد نبوت کے دسویں سال ماہ شوال میں شادی کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے حضرت سَوْدَہ رضی اللہ عنہا اپنے چچیرے
Flag Counter