Maktaba Wahhabi

706 - 644
خاندانِ نبوت نسب : نسب۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سلسلہ نسب تین حصوں پر تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ایک حصہ جسکی صحت پر اہل سیئر اور ماہرین انساب کا اتفاق ہے۔ یہ عدنان تک منتہی کہلاتا ہے اور دوسرا حصہ جسمیں اہل سیئر کا اختلاف ہے اور کسی نے توقف کیا ہے اور کوئی قائل ہے۔ یہ عدنان سے اوپر ابراہیم علیہ السلام تک منتہی ہوتا ہے۔ تیسرا حصہ جسمیں يقيناً کچھ غلطیاں ہیں یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے اوپر حضرت آدم علیہ السلام تک جاتا ہے۔ اس کی جانب اشارہ گزر چکا ہے۔ذیل میں تینوں حصوں کی قدرے تفصیل دی جا رہی ہے۔ پہلا حصہ محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب(شیبہ) بن ہاشم(عمرو) بن عبدالمناف(مغیرہ) بن قصی(زید) بن کلاب بن مرۃ بن کعب بن نظر(قیس) بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ(عامر) بن الیاس بن مضر بن معد بن عدنان۔[1] دوسرا حصہ عدنان سے اوپر یعنی عدنان بن اٴدبن ہمیسع بن سلامان بن عوص بن قموال بن اٴبی بن عوام بن ناشد بن حزابن بلد بن یدلاف بن طابخ بن جاحم بن ناحش بن ماخی بن بن عیض بن عبقر بن عبید بن الدعا بن حمدان بن سنبرین بن یثربی بن یحزن بن یلحن بن اٴرعوی بن عیض بن دیشان بن عیصر بن افناد بن ایہام بن مقصر بن ناحث بن سمی بن مزی بن عوضہ بن قیدار بن اسماعیل بن ابراہیم۔[2] تیسرا حصہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے اوپر۔ ابراہیم بن تارح(آذر) بن ناحور بن ساروع (یا ساروغ) بن راعو بن فالح بن عابر بن شالھ بن ارمخشد بن سام بن نوح علیہ السلام بن متوشلخ بن اخنوخ (کہا جاتا ہے کہ یہ حضرت ادریس علیہ السلام کا نام ہے) بن ہرد بن مہلائیل بن قیتان بن آنوشہ بن شیث بن آدم علیہ السلام۔[3]
Flag Counter