Maktaba Wahhabi

762 - 644
یہ واضح ہی ہے کہ اگر اس طرح کا ٹکراؤ بار بار ہوتا اور طول پکڑتا تو مسلمانوں کے خاتمے کی نوبت آسکتی تھی، لہٰذا حکمت کا تقاضایہ تھا کہ کام پس پردہ کیا جائے۔چنانچہ عام صحابہ کرام اپنا اسلام،اپنی عبادت،اپنی تبلیغ اور اپنے باہمی اجتماعات سب کچھ پس پردہ کرتے تھے۔البتّہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تبلیغ کا کام مشرکین کے روبرو کھلم کھلاّ انجام دیتے تھے اور عبادت کا کام بھی۔کوئی چیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے روک نہیں سکتی تھی،تاہم آپ بھی مسلمانوں کے ساتھ خود ان کی مصلحت کے پیش نظر خفیہ طور سے جمع ہوتے تھے۔ادھر ارقم بن ابی الارقم مخزومی کا مکان کوہٍ صفا پر سرکشوں کی نگاہوں اور ان کی مجلسوں سے دور الگ تھلگ واقع تھا،اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچویں سن نبوّت سے اسی مکان کو اپنی دعوت اور مسلمانوں کے ساتھ اپنے اجتماع کا مرکز بنا لیا۔[1] پہلی ہجرت حبشہ: جوروستم کا مذکورہ سلسلہ نبوت کے چوتھے سال کے درمیان یا آخر میں شروع ہوا تھا اور ابتداء میں معمولی تھا مگر دن بدن اور ماہ بماہ بڑھتا گیا یہاں تک کہ نبوّت کے پانچویں سال کا وسط آتے آتے اپنے شباب کو پہنچ گیا۔حتّیٰ کے مسلمانوں کے لئے مکہ میں رہنا دوبھر ہو گیا اور انہیں ان پیہم ستم رانیوں سے نجات کی تدبیر سوچنے کیلئے مجبور ہو جانا پڑا۔ ان ہی تاریک اور سنگین حالات میں سورۃ کہف نازل ہوئی۔یہ اصلا" تو مشرکین کے پیش کردہ سوالات کے جواب میں تھی لیکن اس میں جو تین واقعات بیان کئے گئے ہیں ان واقعات میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے مومن بندوں کے مستقبل کے بارے میں نہایت بلیغ اشارے تھے۔چنانچہ اصحابٍ کہف کے واقعے میں یہ درس موجود ہے کہ جب دین اور ایمان خطرے میں ہو تو کفروظلم کے مراکز سے ہجرت کے لئے تن بہ تقدیر نکل جانا چاہئیے۔ارشاد ہے: ﴿وَاِذِ اعْتَزَلْتُمُوھُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ اِلاَّ اللّٰه فَاْوُوا اِلَى الْكَہْفِ يَنشُرْ لَكُمْ رَبُّكُم مِّن رَّحْمَتِہ ويُھَيِّئْ لَكُم مِّنْ اَمْرِكُم مِّرْفَقًا﴾(کہف18: 16) ترجمہ: اور جب تم ان سے اور اللہ کے سوا انکے دوسرے معبودوں سے الگ ہو گئے تو غار میں پناہ گیر ہو جاؤ،تمہارا رب تمہارے لئے اپنی رحمت پھیلا دے گا، اور تمہارے کام کے لئے تمہاری سہولت کی چیز تم کو مہیّا کر دے گا۔ موسیٰ اور خضر علیہما السلام کے واقعے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ نتائج ہمیشہ ظاہری حالات کے مطابق نہیں ہوتے بلکہ بسا اوقات ظاہری حالات کے بالکل بر عکس ہوتے ہیں،لہٰذا اس واقعے
Flag Counter