Maktaba Wahhabi

836 - 644
پہلی بیعت عقبہ[1] ہم بتاچکے ہیں کہ نبوت کے گیارہویں سال موسم ِ حج میں یثرب کے چھ آدمیوں نے اسلام قبول کرلیا تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وعدہ کیا تھا کہ اپنی قوم میں جاکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی تبلیغ کریں گے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اگلے سال موسمِ حج آیا ( یعنی ذی الحجہ ۱۲ نبوی، مطابق جولائی ۶۲۱ء ) تو بارہ آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ان میں حضرت جابر بن عبد اللہ بن رئاب کو چھوڑ کر باقی پانچ وہی تھے جو پچھلے سال بھی آچکے تھے اور ان کے علاوہ سات آدمی نئے تھے۔ جن کے نام یہ ہیں : 1۔ معاذ بن الحارث ، ابن عفراء قبیلۂ بنی النجار (خزرج) 2۔ ذکوان بن عبد القیس ؍؍ بنی زریق ( ؍؍ ) 3۔ عباد ہ بن صامت ؍؍ بنی غنم (؍؍ ) 4۔ یزید بن ثعلبہ ؍؍ بنی غنم کے حلیف (؍؍ ) 5۔ عباس بن عبادہ بن نضلہ ؍؍ بنی سالم (؍؍ ) 6۔ ابوالہیثم بن التیہان ؍؍ بنی عبد الاشہل (اوس) 7۔ عویم بن ساعدہ ؍؍ بنی عمرو بن عوف (؍؍)
Flag Counter