Maktaba Wahhabi

874 - 644
مدنی زندگی مدنی عہد کو تین مرحلو ں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے : ۱۔پہلا مرحلہ:____اسلامی معاشرے کی تاسیس اور اسلامی دعوت کے قابو پانے کا مرحلہ۔ اس میں فتنے اوراضطرابات بر پا کیے گئے۔ اندر سے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور باہر سے دشمنوں نے مدینہ کو صفحۂ ہستی سے مٹانے اور دعوت کو بیخ وبن سے اکھاڑنے کے لیے چڑھائیاں کیں۔ یہ مرحلہ مسلمانوں کے غلبے اور صورت حال پر ان کے قابو پانے کی صورت میں صلح حدیبیہ ذی قعد ہ ۶ھ پر ختم ہوجاتا ہے۔ ۲۔دوسرا مرحلہ:____جس میں بت پر ست قیادت کے ساتھ صلح ہوئی۔ شاہان عالم کو اسلام کی دعوت دی گئی اور سازشوں کے اطراف کا خاتمہ کیا گیا۔ یہ مرحلہ فتح مکہ رمضان۸ ھ پر منتہی ہوتا ہے۔ ۳۔تیسرا مرحلہ:____جس میں خلقت اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہوئی۔ یہی مرحلہ مدینہ میں قوموں اور قبیلوں کے وفود کی آمد کا بھی مرحلہ ہے۔ یہ مرحلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ کے اخیر، یعنی ربیع الاول ۱۱ ھ تک کو محیط ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter