Maktaba Wahhabi

135 - 277
فتح مبین ذی القعدہ سنہ 6ھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ کے اندر جو خواب دکھلایا گیا کہ آپ اور آپ کے صحابہ کرام مسجد حرام میں داخل ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کی کنجی لی اور صحابہ رضی اللہ عنہم سمیت بیت اللہ کا طواف اور عمرہ کیا۔ پھر کچھ لوگوں نے سر کے بال منڈوانے پر اکتفا کیا اور کچھ نے کٹوانے پر اکتفا کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو اس خواب کی اطلاع دی تو انہیں بڑی مسرت ہوئی اور انہوں نے یہ سمجھا کہ اس سال مکہ میں داخلہ نصیب ہو گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو یہ بھی بتایا کہ آپ عمرہ ادا فرمائیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خواب: (لَّقَدْ صَدَقَ ا للّٰهُ رَسُولَهُ الرُّؤْيَا بِالْحَقِّ ۖ لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ إِن شَاءَ ا للّٰهُ آمِنِينَ مُحَلِّقِينَ رُءُوسَكُمْ وَمُقَصِّرِينَ لَا تَخَافُونَ ۖ) (1) (ترجمہ) ’’بےشک اللہ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھایا حق کے ساتھ، اللہ کے چاہنے سے تم ضرور ضرور مسجد حرام میں داخل ہو گے امن و امان کے ساتھ، اپنے سر منڈاتے ہوئے اور (کچھ لوگ) اپنے بال کترواتے ہوئے، تمہیں (کسی کا) خوف نہ ہو گا، تو اللہ نے (ازل سے) جانا جو تم نہیں جانتے تو اس سے پہلے قریب آنے والی (ایک اور) فتح مقرر فرما دی۔‘‘
Flag Counter