Maktaba Wahhabi

45 - 83
درود شریف کی اہمیت ٭ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم مبارک سننے کے بعد درود نہ پڑھنے والے کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بددعا فرمائی ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’رسوا ہو وہ آدمی جس کے سامنے میرا نام لیا جائے اور وہ درود نہ پڑھے ، رسوا ہو وہ آمی جس نے رمضان کا پورا مہینہ پایا اور وہ اپنے گناہ نہ بخشوا سکا ، رسوا ہو وہ آدمی جس کے سامنے اس کے ماں باپ بڑھاپے کی عمر کو پہنچیں اور وہ ان کی خدمت کرکے جنت میں داخل نہ ہوا۔‘‘ (ترمذی)
Flag Counter