Maktaba Wahhabi

216 - 548
سیدنا عبداللہ بن معقل نے فرمایا کہ(غزوۂ)خیبر کے دن چربی کا ایک تھیلا(بھرا ہوا)ملا تو میں نے اسے اپنے سینے سے چمٹا لیا پھر کہا: میں آج اس میں سے کسی کو بھی کوئی چیز نہیں دوں گا۔میں نے اچانک مڑ کر دیکھا تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا رہے تھے۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی چھینک (۳۲۵)عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ إِذَا عَطَسَ غَطّٰی وَجْھَہٗ بِثَوْبِہٖ أَوْ یَدِہٖ ثُمَّ غَضَّ بِہَا صَوْتَہٗ۔[1] سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب چھینکتے تو اپنے چہرے کو اپنے کپڑے یا ہاتھ سے ڈھانپ لیتے پھر اپنی آواز آہستہ کرتے تھے۔ (۳۲۶)عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا عَطَسَ خَمَّرَ وَجْھَہٗ وَخَفَضَ صَوْتَہٗ۔[2] سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب چھینک مارتے تو آپ اپنا چہرہ ڈھانپ لیتے تھے اور آواز آہستہ کرلیتے تھے۔ (۳۲۷)عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا عَطَسَ غَطّٰی وَجْھَہٗ بِثَوْبِہٖ وَوَضَعَ کَفَّیْہِ عَلٰی حَاجِبَیْہِ۔[3] سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب چھینک مارتے تو اپنے چہرے کو اپنے کپڑے سے ڈھانپ لیتے اور اپنی ہتھیلیاں اپنی آنکھوں پر رکھ دیتے تھے۔ (۳۲۸)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:عَطَسَ عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم رَجُلاَنِ فَشَمَّتَ [4]
Flag Counter