Maktaba Wahhabi

217 - 548
أَحَدَھُمَا وَلَمْ یُشَمِّتِ الْآخَرَ، فَقَالَ الرَّجُلُ:یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! شَمَّتَّ فُلاَنًا وَلَمْ تُشَمِّتْنِيْ، فَقَالَ :(( إِنَّ ھٰذَا حَمِدَ اللّٰہَ وَإِنَّکَ لَمْ تَحْمَدْ))۔صحیح سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ دو آدمیوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چھینکیں ماریں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کو یرحمک اللّٰہ کہا اور دوسرے کو یرحمک اللّٰہ نہ کہا تو اس آدمی نے کہا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!آپ نے فلاں کو یرحمک اللّٰہ کہا اور مجھے نہیں کہا؟ تو آپ نے فرمایا: اس نے الحمدللّٰہ کہا اور تم نے نہیں کہا۔ پیکر حیا اور سکوت و کلام (۳۲۹)عَنْ أَبِيْ سَعِیْدِ الْخُدْرِيِّ رضی اللّٰہ عنہ(عَنِ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم)قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَشَدَّ حَیَائً مِنْ عَذْرَائَ فِيْ خِدْرِھَا۔وَکَانَ إِذَا کَرِہَ شَیْئًا رَأَیْنَاہُ فِيْ وَجْھِہٖ۔صحیح [1] سیدنا ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پردہ نشین کنواری سے بھی زیادہ حیا کرنے والے تھے۔جب آپ کسی چیز کو ناپسند کرتے تو اس ناپسندیدگی کا اثر ہم آپ کے چہرے سے دیکھ لیتے تھے۔ (۳۳۰)عَنْ سَھْلِ بْنِ سَعْدٍرضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ حَیِیًّا، لَا یُسْأَلُ شَیْئًا إِلاَّ أَعْطَاہُ۔[2] سیدنا سہل بن سعدرضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم(انتہائی)حیادار تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جو چیز مانگی جاتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم دے دیتے تھے۔[3] (۳۳۲)عَنْ عَائِشَۃَ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ یُحَدِّثُ حَدِیْثًا لَوْ عَدَّہُ الْعَادُّ لَأَحْصَاہُ۔صحیح [4] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک بات(کو ٹھہر ٹھہر کر)بیان کرتے تھے۔اگر کوئی(آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں کو)گننے والا ہوتا تو اسے گن لیتا۔
Flag Counter