Maktaba Wahhabi

282 - 548
باب3: پیغمبر اطہر صلی اللہ علیہ وسلم کی طہارت رسول مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو اور غسل (۴۸۱)عَنْ حُمْرَانَ بْنِ أَبَانَ مَوْلٰی عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ۔قَالَ:رَأَیْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ تَوَضَّأَ فَأَفْرَغَ عَلٰی یَدَیْہِ ثَلاَثًا فَغَسَلَھُمَا ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ وَغَسَلَ وَجْھَہٗ ثَلاَثًا وَغَسَلَ یَدَہُ الْیُمْنٰی إِلَی الْمِرْفَقَیْنِ ثَلاَثًا ثُمَّ الْیُسْرٰی مِثْلَ ذٰلِکَ ثُمَّ مَسَحَ رَاْسَہٗ ثُمَّ غَسَلَ قَدَمَہُ الْیُمْنٰی ثَلاَثًا ثُمَّ الْیُسْرٰی مِثْلَ ذٰلِکَ ثُمَّ قَالَ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم تَوَضَّأَمِثْلَ وُضُوْئِيْ ھٰذَا ثُمَّ قَالَ:(( مَنْ تَوَضَّأَوُضُوْئِيْ ھٰذَا ثُمَّ صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ لَا یُحَدِّثُ فِیْھِمَا نَفْسَہٗ غَفَرَ اللّٰہُ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ))۔صحیح[1] سیدنا حمران مولیٰ عثمان(تابعی رحمہ اللہ)سے روایت ہے کہ میں نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو دیکھا انھوں نے وضو کیا تو اپنے ہاتھوں پر تین دفعہ پانی بہا کر انھیں دھویا۔پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا اور اپنا چہرہ تین دفعہ دھویا۔اور(پھر)اپنا دایاں ہاتھ کہنی تک تین دفعہ دھویا۔پھر بایاں بھی اسی طرح دھویا پھر سر کا مسح کیا۔پھر اپنا دایاں پاؤں تین دفعہ دھویا۔پھر بایاں اسی طرح دھویا۔پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھاآپ نے میری طرح وضو کیا تھا۔پھر فرمایا کہ جس نے میری طرح وضو کیا پھر دو رکعتیں پڑھیں(اس کے پہلے)اپنے آپ سے(غیرضروری)بات نہ کی تو اس کے پہلے گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں۔
Flag Counter