Maktaba Wahhabi

321 - 548
(۵۸۴)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یُخَفِّفُ الرَّکْعَتَیْنِ اللَّتَیْنِ قَبْلَ صَلَاۃِ الصُّبْحِ، حَتّٰی إِنِّيْ لَأَقُوْلُ:ھَلْ قَرَأَ بِأُمِّ الْکِتَابِ؟۔صحیح[1] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی(فرض)نماز سے پہلے والی دو رکعتیں ہلکی پڑھتے حتیٰ کہ میں(دل میں)کہتی کیا آپ نے سورۃ فاتحہ(بھی)پڑھی ہے(یا نہیں)؟ (۵۸۵)عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:مَا أُحْصِيْ مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقْرَأُ فِی الرَّکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ، وَفِی الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ ﴿قُلْ یَاأَیُّھَا الْکَافِرُوْنَ ﴾ وَ ﴿قُلْ ھُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ ﴾۔[2] سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوبے شمار دفعہ مغرب سے بعد کی دو رکعتوں اور فجر کی پہلی دو رکعتوں میں قل یاایہاالکافرون اور قل ھو اللہ احد پڑھتے ہوئے سنا ہے۔ (۵۸۶)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقْرَأُ فِیْ رَکْعَتَيِ الْفَجْرِ۔﴿ قُوْلُوْا آمَنَّا بِاللّٰہِ وَمَآ أُنْزِلَ إِلَیْنَا﴾ وَالَّتِيْ فِيْ آلِ عِمْرَانَ ﴿ تَعَالَوْا إِلٰی کَلِمَۃٍ سَوَائٍ بَیْنَنَا وَبَیْنَکُمْ ﴾۔صحیح[3] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دو رکعتوں میں قولوا آمنا باللہ وما انزل إلینا اور(سورت)آل عمران(کی آیت)تعالوا إلٰی کلمۃ سواء بیننا وبینکم پڑھتے تھے۔ قیام اللیل میں قراء ت و تعو ّذ (۵۸۷)عَنْ أَبِيْ وَائِلٍ قَالَ:جَائَ رَجُلُ ابْنَ مَسْعُوْدٍ رضى اللّٰه عنہ فَقَالَ لَہٗ:قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ اللَّیْلَۃَ فِيْ رَکْعَۃٍ، فَقَالَ:اَھٰذًّا کَھَذِّ الشِّعْرِ؟ لَقَدْ عَرَفْتُ النَّظَائِرَ الَّتِيْکَانَ النَّبِيُّ ا یَقْرُنُ بَیْنَھُنَّ، فَذَکَرَ عِشْرِیْنَ سُوْرَۃً مِّنَ الْمُفَصَّلِ سُوْرَتَیْنِ فِيْ کُلِّ رَکْعَۃٍ، وَقَالَ عَلْقَمَۃُ: عِشْرُوْنَ سُوْرَۃً مِنْ أَوَّلِ الْمُفَصَّلِ عَلٰی تَأْلِیْفِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ، آخِرُھُنَّ مِنَ الْحَوَامِیْمِ: حٰمٓ الدُّخَانُ وَعَمَّ یَتَسَائَ لُوْنَ۔[4]
Flag Counter