Maktaba Wahhabi

340 - 548
سیدنا مروان(بن الحکم الاموی)ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مدینے کا نائب بنا کر چلا گیا تو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو جمعہ پڑھایا۔انھوں نے پہلی رکعت میں سورۃ الجمعہ اور دوسری میں سورت:إذا جاء ک المنافقون پڑھی۔عبیداللہ(بن رافع، تابعی)نے کہا کہ میں نے انھیں پوچھا: آپ نے دو سورتیں پڑھی ہیں؟ جنھیں میں نے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو پڑھتے ہوئے سنا ہے۔ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دونوں سورتیں(نماز جمعہ)میں پڑھتے ہوئے سنا ہے۔ (۶۴۰)عَنْ عُبَیْدِاللّٰہِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُتْبَۃَ أَنَّ الضَّحَّاکَ بْنَ قَیْسٍ سَاَلَ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِیْرٍ رضى اللّٰه عنہ: مَاذَا کَانَ یَقْرَأُ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَوْمَ الْجُمُعَۃِ عَلٰی أَثَرِ سُوْرَۃِ الْجُمُعَۃِ؟ فَقَالَ:کَانَ یَقْرَأُ ﴿ھَلْ أَتَاکَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَۃِ ﴾۔صحیح[1] سیدنا ضحاک بن قیس(تابعی)نے نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ جمعہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سورۃ الجمعہ کے بعد کیا پڑھتے تھے؟ تو انھوں نے فرمایا کہ آپ﴿ھَلْ اَتَاکَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَۃِ ﴾پڑھتے تھے۔ (۶۴۱)عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیْرٍ رضى اللّٰه عنہ عَنِ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم:أَ نَّہٗ کَانَ یَقْرَأُ فِيْ صَلاَۃِ الْجُمُعَۃِ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلٰی﴾ وَ ﴿ ھَلْ أَتَاکَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَۃِ ﴾ قَالَ:وَرُبَمَا اجْتَمَعَ الْعِیْدَانِ فَیَقْرَأُ بِہِمَا فِیْھِمَا۔صحیح[2] سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز جمعہ میں سبح اسم ربک الأعلٰی اور ھل أتاک حدیث الغاشیۃ پڑھتے تھے اور بعض اوقات عیدین کے دن جمعہ ہوتا تو دونوں نمازوں(جمعہ وعید)میں یہ دونوں سورتیں پڑھا کرتے تھے۔ نمازِ عیدین (۶۴۲)عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَأَبُوْبَکْرٍ وَعُمَرُ یُصَلُّوْنَ فِی الْعِیْدَیْنِ قَبْلَ الْخُطْبَۃِ ثُمَّ یَخْطُبُوْنَ۔صحیح[3]
Flag Counter