Maktaba Wahhabi

343 - 548
نمازِ خسوف(گرہن) (۶۵۱)عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ:کُسِفَتِ الشَّمْسُ عَلٰی عَھْدِ رَسُوْلِ اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، فَنُوْدِيَ أَنَّ الصَّلَاۃَ جَامِعَۃٌ، فَرَکَعَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم رَکْعَتَیْنِ فِيْ سَجْدَۃٍ، ثُمَّ قَامَ فَرَکَعَ رَکْعَتَیْنِ فِيْ سَجْدَۃٍ، ثُمَّ تُجُلِّيَ عَنِ الشَّمْسِ قَالَ:وَقَالَتْ عَائِشَۃُ:مَا سَجَدْتُّ سُجُوْدًا قَطُّ وَلَا رُکُوْعًا قَطُّ، کَانَ اَطْوَلَ مِنْہُ۔صحیح[1] سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں سورج گرہن لگا تو ندا لگائی گئی کہ نماز جامع(کے لیے جمع ہوجاؤ)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رکعت میں دو رکوع کیے۔پھر(دوسری رکعت میں)کھڑے ہوئے اور ایک رکعت میں دو رکوع کئے۔پھر سورج صاف ظاہر ہوگیا۔عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں نے اتنے لمبے سجدے اور رکوع کبھی نہیں کئے(جتنے اس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئے تھے)۔ (۶۵۲)عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِيِّ ا أَنَّہَا قَالَتْ:خُسِفَتِ الشَّمْسُ فِيْ عَھْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، فَصَلّٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بِالنَّاسِ، فَقَامَ فَاَطَالَ الْقِیَامَ، ثُمَّ رَکَعَ فَأَطَالَ الرُّکُوْعَ، ثُمَّ قَامَ فَأَطَالَ الْقِیَامَ، وَھُوَ دُوْنَ الْقِیَامِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ رَکَعَ فَأَطَالَ الرُّکُوْعَ وَھُوَ دُوْنَ الرُّکُوْعِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ رَفَعَ فَسَجَدَ۔ثُمَّ فَعَلَ فِی الرَّکْعَۃِ الْأُخْرٰی مِثْلَ مَا فَعَلَ فِی الْاُوْلٰی، ثُمَّ انْصَرَفَ وَقَدْ تَجَلَّتِ الشَّمْسُ، فَخَطَبَ النَّاسَ، فَحَمِدَ اللّٰہَ وَأَثْنٰی عَلَیْہِ، ثُمَّ قَالَ:(( إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آیَتَانِ مِنْ آیَاتِ اللّٰہِ، لَا یَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَیَاتِہٖ، فَإِذَا رَأَیْتُمْ ذٰلِکَ فَادْعُواللّٰہَ، وَکَبِّرُوْا وَتَصَدَّقُوْا))وَقَالَ:(( یَاأُمَّۃَ مُحَمَّدٍ! وَاللّٰہِ مَا مِنْ أَحَدٍ أَغْیَرَ مِنَ اللّٰہِ أَنْ یَّزْنِيَ عَبْدُہٗ أَوْتَزْنِيَ أَمَتُہٗ۔یَا أُمَّۃَ مُحَمَّدٍ، وَاللّٰہِ لَوْ تَعْلَمُوْنَ مَا أَعْلَمُ؛لَضَحِکْتُمْ قَلِیلْاً، وَلَبَکَیْتُمْ کَثِیْرًا))۔صحیح[2] نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں سورج گرہن لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لمبا قیام کیا پھر رکوع کیا۔پھر قیام کیا تو لمبا
Flag Counter