Maktaba Wahhabi

346 - 548
نہیں اٹھاتے تھے اور استسقاء میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ(اتنے زیادہ)اٹھاتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی نظر آنے لگتی تھی۔ تیمار داری اور دعائے مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم (۶۵۸)عَنْ عَائِشَۃَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّ أَبَاھَا قَالَ:تَشَکَّیْتُ بِمَکَّۃَ شَکْوٰی شَدِیْدًا، فَجَائَ نِی النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَعُوْدُنِيْ، قُلْتُ:یَا نَبِيَّ اللّٰہِ! إِنِّيْ أَتْرُکُ مَالاً، وَإِنِّيْلَمْ أَتْرُکْ إِلاَّ ابْنَۃً وَاحِدَۃً، فَأُوْصِيْ بِثُلُثَيْ مَالِيْ؟ فَقَالَ:(( لَا))، فَقُلْتُ:أُوْصِيْ بِالنِّصْفِ؟ قَالَ:(( لَا))، فَقُلْتُ: فَأُوْصِيْ بِالثُّلُثِ، وَأَتْرُکُ لَھَا الثُّلُثَیْنِ؟ قَالَ:الثُّلُثُ، وَالثُّلُثُ کَثِیْرٌ۔ثُمَّ وَضَعَ یَدَہٗ عَلٰی جَبْھَتِہٖ، ثُمَّ مَسَحَ وَجْھِيْ وَبَطْنِيْ، ثُمَّ قَالَ:(( اللّٰھُمَّ اشْفِ سَعْدًا وَأَتْمِمْ لَہٗ ھِجْرَتَہٗ))فَمَا زِلْتُ أَجِدُ بَرْدَہٗ عَلٰی کَبِدِيْ فِیْمَا یُخَالُ إِلَيَّ حَتَّی السَّاعَۃِ۔صحیح[1] سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں مکہ میں شدید بیمار ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت(بیمار پرسی)کے لیے تشریف لائے۔میں نے کہا: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم!میں مال چھوڑ(کرجا)رہا ہوں اور میری صرف ایک بیٹی ہی وارث ہے تو کیا میں اپنے مال کے دو حصے(دوتہائی)(اللہ کی راہ میں)صدقہ کرنے کی وصیت کردوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔تو میں نے کہا: آدھے کی وصیت کردوں کہ یہ صدقہ کردیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، تو میں نے کہا: میں اس کے لیے دو حصے چھوڑ دیتا ہوں تو کیا ایک تہائی کی وصیت کردوں؟ تو آ پ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک تہائی دواور یہ بھی( بہت)زیادہ ہے۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان(سعد رضی اللہ عنہ)کی پیشانی پر ہاتھ رکھا اور چہرے اور پیٹ پر ہاتھ پھیرا۔پھر کہا: اے اللہ !سعد کو شفا دے دے اور اس کی ہجرت کو پورا کردے۔آپ کے ہاتھ کی ٹھنڈک میرا جگر ابھی تک محسوس کررہا ہے۔ (۶۵۹)عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ، سَمِعْتُ جَابِرًاص یَقُوْلُ:جَائَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَعُوْدُنِيْ وَأَنَا مَرِیْضٌ لاَ أَعْقِلُ، فَتَوَضَّأَ وَصَبَّ عَلَيَّ مِنْ وَضُوْئِہٖ، فَعَقَلْتُ فَقُلْتُ:یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! لِمَنِ الْمِیْرَاثُ؟ إِنَّمَا یَرِثُنِيْ کَلاَلَۃٌ، فَنَزَلَتْ آیَۃُ الْفَرَائِضِ۔صحیح[2]
Flag Counter