Maktaba Wahhabi

394 - 548
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم(کے سر)پر قطری(کپڑے کا)عمامہ تھا۔ (۷۹۵)عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ:کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَلْبَسُ قَلَنْسُوَۃً بَیْضَائَ۔[1] سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سفید ٹوپی پہنا کرتے تھے۔ (۷۹۶)عَنْ عَائِشَۃَ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ یَلْبَسُ مِنَ الْقَلاَنِسِ فِی السَّفَرِ ذَوَاتِ الْأُذُنَیْنِ، وَفِی الْحَضَرِ الْمُشَمَّرَۃِ، یَعْنِي الشَّامِیَّۃَ۔[2] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں دو کانوں والی ٹوپیاں پہنتے تھے اور گھر میں شامی لپٹی ہوئی ٹوپیاں پہنتے تھے۔ (۷۹۷)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:کَانَ لِرَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَلاَنِسُ:قَلَنْسُوَۃٌ بَیْضَائُ مُضَرَّبَۃٌ، وَقَلَنْسُوَۃُ بُرْدٍ حِبَرَۃٍ، قَلَنْسُوَۃَ ذَاتُ أُذُنَیْنِ، یَلْبَسُھَا فِی السَّفَرِ، فَرُبَمَا وَضَعَھَا بَیْنَ یَدَیْہِ إِذَا صَلّٰی۔[3] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ٹوپیاں تھیں ٹانکوں والی سفید ٹوپی ،دھاری دار یمنی چادر کی ٹوپی اوردوکانوں والی ٹوپی اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں پہنتے تھے اور بعض اوقات نماز پڑھتے وقت(اسے اپنے سامنے بطور سترہ)رکھ لیتے تھے۔ سر ڈھانپنے کی ادا (۷۹۸)عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَتْ:لَمْ أَعْقِلْ أَبَوَيَّ قَطُّ إِلَّا وَھُمَا یَدِیْنَانِ بَدِیْنٍ، وَلَمْ یَمُرَّ عَلَیْنَا یَوْمٌ إِلَّا یَأْتِیْنَا فِیْہِ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم طَرَفَيِ النَّھَارِ، بُکْرَۃً وَّعَشِیًّا۔قَالَتْ:فَبَیْنَمَا [4]
Flag Counter