Maktaba Wahhabi

400 - 548
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے اوراس کا نگینہ ہتھیلی کی نچلی طرف ہوتا تھا۔یہی روایت عبداللہ بن المبارک(مشہور امام)نے عبدالعزیز بن ابی روا(راوی)سے درج ذیل الفاظ سے بیان کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔ (۸۱۶)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:اتَّخَذَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم خَاتَمًا فَلَبِسَہٗ، ثُمَّ قَالَ:(( شَغَلَنِيْ ھٰذَا عَنْکُمْ مُنْذُ الْیَوْمِ نَظْرَۃٌ إِلَیْہِ وَإِلَیْکُمْ نَظْرَۃٌ))۔، ثُمَّ رَمٰی بِہَا۔[1] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوا کر پہنی پھر فرمایا: آج اس نے مجھے تم سے مشغول کردیا۔ایک دفعہ اسے دیکھتا ہوں اور ایک دفعہ تمھیں۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پھینک دیا۔ موزے اور نعلین مبارک (۸۱۷)عَنْ بُرَیْدَۃَ رضی اللّٰہ عنہ :أَنَّ النَّجَاشِيَّ أَھْدٰی إِلَی النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم خُفَّیْنِ أَسْوَدَیْنِ سَاذِجَیْنِ، فَلَبِسَھُمَا، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَیْھِمَا۔[2] سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نجاشی( رضی اللّٰہ عنہ)نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دو سادہ موزے بھیجے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں وضو کی حالت میں)پہن لیا۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے(دوبارہ)وضو کیا اور ان پر مسح کیا۔ (۸۱۸)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ نَعْلُہٗ لَھَا قِبَالَانِ۔صحیح[3] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جوتی کے دو چوڑے تسمے تھے۔ (۸۱۹)عَنْ یَزِیْدَ بْنِ اَبِيْ زِیَادٍ قَالَ:رَأَیْتُ نَعْلَ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم مُخَصَّرَۃٌ مُلَسَّنَۃٌ، لَھَا عَقِبٌ خَارِجٌ۔[4] یزید بن ابی زیاد(ایک ضعیف راوی)سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جوتا دیکھا ہے جس کے دونوں اطراف کٹے ہوئے تھے اور جس کی(شروع میں)نوک تھی۔اس کی ایڑھی باہر تھی۔
Flag Counter