Maktaba Wahhabi

413 - 548
والے)لوگ زیادہ ہوگئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف رخ کرکے فرمایا:اے لوگو! وہی کام کرو جن کی طاقت رکھتے ہو۔اللہ نہیں اکتاتا تم اکتا جاؤ گے۔اللہ کے نزدیک پسندیدہ عمل وہ ہے جو ہمیشہ ہو اگرچہ تھوڑا(ہی)ہو۔ (۸۵۰)عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِص قَالَ:دَخَلْتُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَھُوَ مُضْطَجِعٌ عَلٰی حَصِیْرٍ، فَإِذَا عَلَیْہِ إِزَارُہٗ، وَلَیْسَ عَلَیْہِ غَیْرُہٗ، وَإِذَا الْحَصِیْرُ قَدْ اَثَّرَ فِيْ جَنْبِہٖ، فَنَظَرْتُ بِبَصَرِيْ فِيْ خِزَانَۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، فَإِذَا أَنَا بِقَبْضَۃٍ مِنْ شَعِیْرٍ نَحْوِ الصَّاعِ، وَمِثْلِھَا قَرَظًا فِيْ نَاحِیَۃِ الْغُرْفَۃِ، وَإِذَا أَفِیْقٌ مُعَلَّقٌ، فَابْتَدَرَتْ عَیْنَايَ۔قَالَ:(( مَا یُبْکِیْکَ یَاابْنَ الْخَطَّابِ؟))۔قُلْتُ:یَانَبِيَّ اللّٰہِ، وَمَالِيْ لَا أَبْکِيْ وَھٰذَا الْحَصِیْرُ قَدْ أَثَّرَ فِيْ جَنْبِکَ، وَھٰذِہٖ خِزَانَتُکَ لاَ أَرٰی فِیْھَا إِلاَّ مَا أَرٰی، وَذٰلِکَ قَیْصَرُ وَکِسْرٰی فِی الثِّمَارِ وَالْأَنْہَارِ، وَأَنْتَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَصَفْوَتُہٗ ، فَقَالَ :(( یَاابْنَ الْخَطَّابِ!ألَاَ تَرْضٰی أَنْ تَکُوْنَ لَنَا الْآخِرَۃُ وَلَھُمُ الدُّنْیَا؟))۔قُلْتُ:بَلٰی۔صحیح[1] سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا۔آپ چٹائی پر لیٹے ہوئے تھے آپ صرف ایک ازار پہنے ہوئے تھے۔آپ پر اور کچھ نہیں تھا۔چٹائی نے آپ کے پہلو پر نشان ڈال دئیے تھے۔میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خزانے میں دیکھا وہاں صاع کے قریب مٹھی بھر جو پڑے ہوئے تھے اور اسی طرح ایک کونے میں کیکر کے پتے پڑے تھے۔ایک کھال لٹکی ہوئی تھی۔میری آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔آپ نے فرمایا: اے ابن الخطاب! کیوں رو رہے ہو؟ میں نے کہا: اللہ کے نبی! میں کیوں نہ روؤں۔اس چٹائی نے آپ کے پہلو پر نشانات ڈال دئیے ہیں اور یہ آپ کا خالی خزانہ پڑا ہے۔ادھر قیصر وکسریٰ پھلوں اور نہروں میں ہیں اور آپ اللہ کے رسول اور پیارے ہیں تو آپ نے فرمایا: اے ابن الخطاب رضی اللہ عنہ!کیا تم خوش نہیں کہ یہ چیزیں ہمارے لیے آخرت میں ہوں گی اور ان(کافروں)کے لیے(صرف)دنیا میں ہیں۔میں نے کہا: جی ہاں، خوش ہوں۔ منبر، کرسی اور چارپائی (۸۵۱)عَنْ أَبِيْ حَازِمٍ قَالَ:سَأَلُوْا سَھْلَ بْنَ سَعْدٍ رضی اللّٰہ عنہ:مِنْ أَيِّ شَيْئِ الْمِنْبَرُ؟ فَقَالَ:مَا [2]
Flag Counter