Maktaba Wahhabi

443 - 548
باب 8: رہبر انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کا کھانا پینا کھانے کا مہذب طریقہ (۹۲۷)عَنْ أَبِيْ جُحَیْفَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:(( لَا آکُلُ مُتَّکِئًا))۔صحیح[1] سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تکیہ لگا کر کھانا نہیں کھاتا۔ (۹۲۸)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضى اللّٰه عنہ یَقُوْلُ: أُتِيَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بِتَمْرٍ، فَرَأَیْتُہٗ یَأْکُلُ وَھُوَ مُقْعٍ مِنَ الْجُوْعِ۔صحیح[2] سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھجور لائی گئی تو میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھوک کی شدت سے اقعاء کیے ہوئے(چار زانو ہو کر)اسے کھارہے تھے۔ (۹۲۹)عَنْ أُبَيِّ بْنِ کَعْبٍ رضى اللّٰه عنہ أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ یَجْثُوْا عَلٰی رُکْبَتَیْہِ، وَکَانَ لَا یَتَّکِیُٔ۔[3] سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھٹنوں پر دوزانو بیٹھتے تھے اور تکیہ(ٹیک)نہیں لگاتے تھے۔ (۹۳۰)عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:مَا عَابَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم طَعَامًا قَطُّ، إِنِ اشْتَھَاہُ أَکَلَہٗ، وَإِلَّا تَرَکَہٗ۔صحیح[4]
Flag Counter