Maktaba Wahhabi

465 - 548
سیدنا سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک مشروب لایا گیا۔آپ کی دائیں طرف ایک بچہ اور بائیں طرف بڑی عمر کے لوگ تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچے سے کہا: کیا تم مجھے اجازت دیتے ہو کہ میں ان(بڑوں)کو(پہلے)دے دوں؟ تو اس نے کہا: نہیں، اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!اللہ کی قسم! میں اپنا حصہ کسی کو نہیں دوں گا۔(راوی نے)کہا: تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے(مشروب کو)اس کے ہاتھ میں تھما دیا۔ پسندیدہ مشروب (۱۰۰۶)عَنْ جَابِرٍ رضى اللّٰه عنہ:أَنَّ النَّبِيَّ دَخَلَ عَلٰی رَجُلٍ مِّنَ الْأَنْصَارِ وَمَعَہٗ صَاحِبٌ لَہٗ، فَسَلَّمَ النَّبِيُّ ا وَصَاحِبُہٗ، فَرَدَّ الرَّجُلُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:((إِنْ کَانَ عِنْدَکَ مَائٌ بَاتَ فِيْ شَنَّۃٍ، وَإِلَّا کَرَعْنَا))وَالرَّجُلُ یُحَوِّلُ الْمَائَ فِيْ حَائِطٍ، فَقَالَ الرَّجُلُ، یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! عِنْدِيْ مَائٌ بَاتَ، فَانْطَلَقَ إِلَی الْعَرِیْشِ فَسَکَبَ فِيْ قَدَحٍ مَائً، ثُمَّ حَلَبَ عَلَیْہِ مِنْ دَاجِنٍ، فَشَرِبَ النَّبِيُّ ا ثُمَّ أَعَادَ، فَشَرِبَ الرَّجُلُ الَّذِيْ جَائَ مَعَہٗ۔صحیح[1] سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ایک ساتھی کے ساتھ ایک انصاری آدمی کے پاس تشریف لے گئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھی نے سلام کیا تو اس(انصاری)آدمی نے جواب دیا پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر تمھارے پاس مشک میں رات والا پانی ہے تو لے آؤ ورنہ ہم(یہیں سے)ہاتھوں کے ساتھ پی لیں گے،،وہ آدمی باغ میں پانی دے رہا تھا ،اس نے کہا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!میرے پاس رات کا پانی ہے۔پھر وہ سایہ دار چھپر کی طرف گیا تو پیالے میں پانی ڈالا پھر اس میں بکری کا دودھ دوہا(اور لے آیا)پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیا۔پھر پیا۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی نے پیا۔ (۱۰۰۷)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:دَخَلْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَنَا وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِیْدِ عَلٰی مَیْمُوْنَۃَ، فَجَائَ تْنَا بِإِنَائٍ مِنْ لَبَنٍ، فَشَرِبَ النَّبِيُّ ا، وَأَنَا عَلٰی یَمِیْنِہٖ وَخَالِدٌ عَلٰی شِمَالِہٖ، فَقَالَ لِيْ:(( اَلشُّرْبَۃُ لَکَ، فَإِنْ شِئْتَ آثَرْتُ بِہَا خَالِدًا))فَقُلْتُ:مَا کُنْتُ لِأُوْثِرَ عَلٰی سُؤْرِکَ أَحَدًا، ثُمَّ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم: [2]
Flag Counter