Maktaba Wahhabi

478 - 548
سامنے خشک کھجوریں پیش کی گئیں تو انھیں کھاتے جاتے پھر گٹھلی کو اپنی انگلیوں کے درمیان رکھتے اور شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کو جمع کرتے(پھر وہاں سے پھینکتے)پھر مشروب لایا گیا تو آپ نے پیا۔پھر اپنی دائیں جانب والے کو دے دیا۔میرے ابا نے آپ کی سواری کی لگام پکڑ کر کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لیے دعا کریں تو آپ نے فرمایا: اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَھُمْ فِیْمَا رَزَقْتَھُمْ، وَاغْفِرْلَھُمْ وَارْحَمْھُمْ۔ ’’اے اللہ تونے جو رزق دیا ہے اس میں برکت ڈال اور ان کے گناہ بخش دے اور ان پر رحم کر۔‘‘ ولیمہ اور ضیافت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم (۱۰۴۳)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:أَوْلَمَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم حِیْنَ بَنٰی بِزَیْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ، فَأَشْبَعَ النَّاسَ خُبْزًا وَلَحْمًا، ثُمَّ خَرَجَ إِلٰی حُجَرِ أُمَّھَاتِ الْمُؤْمِنِیْنَ، کَمَا کَانَ یَصْنَعُ ، صَبِیْحَۃَ بِنَائِہٖ، فَیُسَلِّمُ عَلَیْھِنَّ وَیَدْعُوْلَھُنَّ، وَیُسَلِّمْنَ عَلَیْہِ وَیَدْعُوْنَ لَہٗ۔صحیح[1] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کرکے رات گزاری تو ولیمہ کیا۔آپ نے لوگوں کو خوب روٹی اور گوشت کھلایا۔پھر آپ اپنی زوجات کے حجروں کی طرف تشریف لے گئے جس طرح کہ(پہلے)جایا کرتے تھے۔یہ آپ کی سہاگ رات کی صبح تھی۔آپ ان پر سلام کہتے اور ان کے لیے دعائیں کرتے، وہ آپ پر سلام کہتیں اور دعائیں کرتی تھیں۔ (۱۰۴۴)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:مَا أَوْلَمَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم عَلٰی شَيْئٍ مِنْ نِسَائِہٖ مَا أَوْلَمَ عَلٰی زَیْنَبَ، أَوْلَمَ بِشَاۃٍ۔صحیح[2] سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زینب کا جو ولیمہ کیا ایسا کسی بیوی کا ولیمہ نہیں کیا تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری ذبح کی اور کھلائی۔ (۱۰۴۵)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:تَزَوَّجَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فَدَخَلَ بِأَھْلِہٖ، قَالَ:فَصَنَعَتْ أُمِّيْ أُمُّ سُلَیْمٍ حَیْسًا، فَجَعَلَتْہُ فِيْ تَوْرٍ، فَقَالَتْ:یَاأَنَسُ! اذْھَبْ بِہٰذَا إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، فَقُلْ:بَعَثَتْ بِہٰذَا إِلَیْکَ أُمِّيْ، وَھِيَ تَقْرَئُکَ السَّلَامَ، وَتَقُوْلُ:إِنَّ ھٰذَا لَکَ مِنَّا قَلِیْلٌ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ!قَالَ:ذَھَبْتُ بِہٖ إِلٰی [3]
Flag Counter