Maktaba Wahhabi

481 - 548
باب 9: پاکدامن پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی ازدواجی زندگی نکاح و محبت اور وظیفۂ زوجیت (۱۰۴۹)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:مَا غِرْتُ عَلَی امْرَأَۃٍ مَاغِرْتُ عَلٰی خَدِیْجَۃَ، وَلَقَدْ ھَلَکَتْ قَبْلَ أَنْ یَّتَزَوَّجَنِيْ بِثَلاَثِ سِنِیْنَ، لِمَا کُنْتُ أَسْمَعُہٗ یَذْکُرُھَا، وَلَقَدْ أَمَرَہٗ رَبُّہٗ أَنْ یُّبَشِّرَھَا بِبَیْتٍ مِنْ قَصْبٍ فِی الْجَنَّۃِ، وَإِنْ کَانَ لَیَذْبَحُ الشَّاۃَ ثُمَّ یُھْدِیْہَا إِلٰی خَلَائِلِھَا۔صحیح[1] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ مجھے سوائے خدیجہ رضی اللہ عنہا کے کسی عورت پر بھی غیرت(رشک)نہیں آتی تھی۔(غصہ نہیں آتا تھا)وہ میری شادی سے تین سال پہلے فوت ہوگئی تھیں۔میں سنا کرتی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کا بہت زیادہ ذکر کرتے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رب نے آپ کو حکم دیا تھا کہ خدیجہ کو جنت میں ایک(بہترین)محل کی خوش خبری دے دو۔آپ بکری ذبح کرتے تو ان کی سہیلیوں کے پاس اس میں سے تحفہ بھیج دیتے تھے۔ (۱۰۵۰)عَنْ عُرْوَۃَ قَالَ :تُوُفِّیَتْ خَدِیْجَۃُ قَبْلَ مَخْرَجِ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِلَی الْمَدِیْنَۃِ بِثَلاَثِ سِنِیْنَ، فَلَبِثَ سَنَتَیْنِ أَوْ قَرِیْبًا مِنْ ذٰلِکَ، وَنَکَحَ عَائِشَۃَ وَھِيَ بِنْتُ سِتِّ سِنِیْنَ، ثُمَّ بَنٰی بِہَا وَھِيَ بِنْتُ تِسْعٍ۔صحیح[2] عروہ(تابعی رحمہ اللہ)کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ ہجرت سے تین سال پہلے خدیجہ رضی اللہ عنہا فوت ہوگئی تھیں۔آپ دو یا اس کے قریب اسی حالت میں رہے۔پھر آپ نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا اور ان کی عمر چھ سال تھی۔پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ سہاگ رات گزاری تو ان کی عمر نو سال تھی۔
Flag Counter