Maktaba Wahhabi

489 - 548
نَاصِیَتَہٗ بَیْنَ عَیْنَیْہِ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مانگ نکالتی تو بالوں کا ایک حصہ درمیانی سر چھوڑ دیتی اور پیشانی کے بالوں کو آنکھوں کے درمیان ڈال دیتی تھی۔ (۱۰۸۲)عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم:(( أَنَّ النَّبِيَّ ا کَانَ یَتَرَجَّلُ غِبًّا))۔[1] ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کبھی کبھار کنگھی کیا کرتے تھے۔ کنگھی ، آئینہ اور(کریدنے والی)چھڑی (۱۰۸۳)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَہٗ مِنَ اللَّیْلِ، وُضِعَ لَہٗ طَھُوْرُہٗ وَسِوَاکُہٗ وَمُشْطُہٗ، فَإِذَا أَھَبَّہُ اللّٰہُ مِنَ اللَّیْلِ، اسْتَاکَ وَتَوَضَّأَ وَامْتَشَطَ۔قَالَ وَرَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَمْتَشِطُ بِمُشْطٍ مِنْ عَاجٍ۔[2] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو لیٹتے تو آپ کے لئے وضو کا پانی، مسواک اور کنگھی رکھ دی جاتی۔جب اللہ آپ کو رات کو اٹھاتا۔آپ مسواک کرتے اور وضو کرتے اور کنگھی کرتے۔میں نے دیکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہاتھی دانت کی بنی ہوئی کنگھی سے کنگھی کرتے تھے۔ (۱۰۸۴)عَن عَائِشَۃَ قَالَتْ:کُنْتُ أُزَوِّدُ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فِيْ مَغْزَاۃٍ لَہٗ أُزَوِّدُہٗ دُھْنًا وَمُشْطًا وَمِرْآۃً وَمِقَصَّیْنِ وَمُکْحَلَۃً وَسِوَاکًا۔[3] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تیل، کنگھی، آئینہ، قینچی، سرمہ دانی اور مسواک(تیار)رکھتی تھی۔ (۱۰۸۵)عَنِ ابْنِ عُمَرَ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ یَنْظُرُ فِی الْمِرْآۃِ وَھُوَ مُحْرِمٌ۔[4]
Flag Counter