Maktaba Wahhabi

508 - 548
باب 10: ادعیہ ٔ ماثورہ پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری دعائیں (۱۱۴۴)عَنِ ابْنِ عُمَرَ:أَنَّہٗ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقُوْلُ:(( یَاأَیُّہَاالنَّاسُ تُوْبُوْا إِلٰی رَبِّکُمْ، فَإِنِّيْ أَتُوْبُ إِلٰی رَبِّيْ کُلَّ یَوْمٍ مِائَۃَ مَرَّۃٍ))۔صحیح[1] سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: اے لوگو! اپنے رب سے توبہ کرو، میں روزانہ سو دفعہ اپنے رب سے توبہ کرتا ہوں۔ (۱۱۴۵)عَنِ الْأَغَرِّ الْمُزَنِيِّ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم :((إِنَّہٗ لَیُغَانُ عَلٰی قَلْبِيْ، وَإِنِّيْ لَأَسْتَغْفِرُاللّٰہَ فِيْ کُلِّ یَوْمٍ مِائَۃَ مَرَّۃٍ))۔صحیح[2] سیدنا الاغر المزنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے دل پر انوار کی بارش ہوتی ہے اور میں روزانہ اللہ سے سو دفعہ استغفار کرتا ہوں۔ (۱۱۴۶)عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:(( إِنِّيْ لَأَسْتَغْفِرُاللّٰہَ وَأَتُوْبُ إِلَیْہِ، کُلَّ یَوْمٍ مِائَۃَ مَرَّۃٍ))۔صحیح[3] سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں روزانہ سو(سو)مرتبہ توبہ واستغفار کرتا ہوں۔
Flag Counter