Maktaba Wahhabi

545 - 548
باب 12: محبت ِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل احیائے سنت ، اتباع پیغمبر اور محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم (۱۱۲۳)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:قَالَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:(( لَا یُؤْمِنُ أَحَدُکُمْ حَتّٰی أَکُوْنَ أَحَبَّ إِلَیْہِ مِنْ وَّالِدِہٖ وَوَلَدِہٖ وَالنَّاسِ أَجْمَعِیْنَ))۔صحیح[1] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی بھی اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک میں اس کے والد(ووالدہ)اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں۔ (۱۱۲۴)عَنْ أَنَسٍ رضى اللّٰه عنہ عَنِ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم:(( ثلَاَثٌ مَنْ کُنَّ فِیْہِ وَجَدَ حلَاَوَۃَ الْإِیْمَانِ مَنْ کَانَ اللّٰہُ وَ رَسُوْلُہٗ أَحَبَّ إِلَیْہِ مِمَّا سِوَاھُمَا؛ وَمَنْ أَحَبَّ عَبْدًا لَا یُحِبُّہٗ إِلَّا لِلّٰہِ، وَمَنْ یَّکْرَہُ أَنْ یَّعُوْدَ فِی الْکُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنْقَذَہُ اللّٰہُ؛کَمَا یَکْرَہُ أَنْ یُّلْقٰی فِی النَّارِ))۔صحیح [2] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین چیزیں جس کے اندر ہوں، اس نے ایمان کی حلاوت پالی۔ 1۔جسے اللہ اور رسول سب سے زیادہ محبوب ہوں۔ 2۔جو کسی بندے سے صرف اللہ کے لیے محبت کرے۔ 3۔جو شخص کفر سے نجات کے بعد اس میں لوٹنے کو اتنا ناپسند کرے جیسا کہ آدمی آگ میں گرنا پسند کرتا ہے۔ (۱۱۲۵)عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ ھِشَامٍ رضى اللّٰه عنہ قَالَ:کُنَّا مَعَ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَھُوَ آخِذٌ بِیَدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَقَالَ لَہٗ عُمَرُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! لَأَنْتَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ کُلِّ شَيْئٍ إِلاَّ نَفْسِيْ، فَقَالَ النَّبِيُّا:(( لَا وَالَّذِيْ نَفْسِيْ [3]
Flag Counter