Maktaba Wahhabi

559 - 548
میں نے پہلے گروہ سے طے کیا تھا۔ تو ہمارا اجر ہی دے دے۔اس نے کہا: باقی دن کام کرو، تھوڑا وقت رہ گیا ہے۔مگر انہوں نے انکار کردیا تو اس نے دوسرے لوگوں کو مزدوری پر لگایا۔انہوں نے باقی دن کا کام کیا حتیٰ کہ سورج غروب ہوگیا اور انہوں نے دونوں گروہوں کا پورا اجر بھی لے لیا۔یہ مثال اس نور(اسلام)کی ہے جو ان لوگوں(میرے امتیوں)نے قبول کیا(اور پہلوں نے رد کردیا)۔ خواب میں زیارت ِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم (۱۲۵۴)عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:(( مَنْ رَّآنِيْ فِی الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِيْ، فَإِنَّ الشَّیْطَانَ لَا یَتَمَثَّلُ بِيْ))۔وَقَالَ:(( إِنَّ رُؤْیَا الْمُسْلِمِ جُزْئٌ مِنْ سِتَّۃٍ وَّأَرْبَعِیْنَ جُزْئً ا مِنَ النُّبُوَّۃِ))۔صحیح[1] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھے نیند میں دیکھا اس نے مجھے(ہی)دیکھا ہے،کیونکہ شیطان میری صورت میں نہیں آسکتا اور فرمایا: مسلمانوں کا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔ (۱۲۵۵)عَنِ الزُّھْرِيِّ قَالَ أَبُوْسَلَمَۃَ قَالَ أَبُوْقَتَادَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:(( مَنْ رَآنِيْ فَقَدْ رَأَی الْحَقَّ))۔صحیح[2] سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے(خواب میں)مجھے دیکھا تو اس نے یقیناً سچ دیکھا ہے۔ (۱۲۵۶)عَنْ أَبِيْ قَتَادَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم :(( مَنْ رَآنِيْ فِی النَّوْمِ فَقَدْ رَأَی الْحَقَّ))۔صحیح[3] سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا تو یقیناً اس نے حق(سچ)دیکھا ہے۔
Flag Counter