Maktaba Wahhabi

82 - 548
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اوپر سے ایک آواز سنی۔جبریل علیہ السلام نے اپنی نظر آسمان کی طرف اٹھائی پھر کہا: ’’یہ آسمان کا ایک دروازہ کھلا ہے جو پہلے کبھی نہیں کھلا تھا پھر اس سے ایک فرشتہ اتر کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: آپ کو دو نوروں کی خوشخبری ہے جو آپ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دئیے گئے سورہ فاتحہ اور سورۃ البقرۃ کی آخری آیات۔آپ ان میں سے ایک حرف بھی پڑھیں تو اس کا اجروثواب آپ کو دیاجائے گا۔ پیشین گوئیوں کا ظہور (۸۷)عَنْ حُذَیْفَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:لَقَدْ قَامَ فِیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مَقَامًا، مَا تَرَکَ شَیْئًا إِلٰی قِیَامِ السَّاعَۃِ إِلَّا ذَکَرَہٗ عَلَیْہِ عَلِمَہٗ مَنْ عَلِمَہٗ وَ جَھِلَہٗ مَنْ جَھِلَہٗ۔وَإِنِّيْ قَدْ أَرَی الشَّيْئَ قَدْ کُنْتُ نَسِیَہٗ فَأَرَاہُ فَأَعْرِفُہٗ کَمَا یَعْرِفُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ إِذَا غَابَ عَنْہُ فَیَرَاہُ فَعَرَفَہٗ۔صحیح[1] سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک دفعہ ہمارے درمیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، قیامت واقع ہونے تک جتنی(اہم)چیزیں تھیں آپ نے بیان کردیں۔ان میں سے ایک(نشانی)بھی ترک نہیں کی جس نے یاد رکھا سو یاد رکھا اور جس نے بھلا دیا سو بھلا دیا۔اور میں(ایسی)کوئی(نشان والی)چیز نہیں دیکھتا ہوں جسے میں بھلا چکا تھا(لیکن)اُسے اس طرح پہچان لیتا ہوں جیسا کہ ایک آدمی دوسرے آدمی کے غائب ہونے کے بعد اسے دیکھ کر پہچان لیتا ہے۔ (۸۸)عَنْ حُذَیْفَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کُنَّا جُلُوْسًا عِنْدَ عُمَرَ فَقَالَ:أَیُّکُمْ یَحْفَظُ قَوْلَ رَسُوْلِ اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم فِی الْفِتْنَۃِ؟ قُلْتُ:أَنَاکَمَا قَالَہٗ، قَالَ:إِنَّکَ عَلَیْہِ أَوْ عَلَیْھَا لَحَرِيٌّ، قُلْتُ:فِتْنَۃُ الرَّجُلِ فِيْ أَھْلِہٖ وَمَالِہٖ وَوَلَدِہٖ، وَجَارِہٖ، یُکَفِّرُھَا الصَّلَاۃُ وَالصَّوْمُ وَالصَّدَقَۃُ وَالْأَمْرُ وَالنَّھْيُ۔قَالَ:لَیْسَ ھٰذَا أُرِیْدُ وَلٰکِنِ الْفِتْنَۃُ الَّذِيْ تَمُوْجُ کَمَا یَمُوْجُ الْبَحْرُ قَالَ:لَیْسَ عَلَیْکَ مِنْھَا بَاْسٌ یَا أَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ إِنَّ بَیْنَکَ وَبَیْنَہٗ بَابًا مُغْلَقًا قَالَ:أَیُکْسَرُ أَمْ یُفْتَحُ قَالَ: یُکْسَرُ قَالَ:إِذًا لاَ یُغْلَقُ اَبَدًا فَلَوْ کَانَ عُمَرُ یَعْلَمُ الْبَابَ قَالَ:نَعَمْ، کَمَا أَنَّ دُوْنَ الْغَدِ اللَّیْلَۃَ إِنِّيْ حَدَّثْتُہٗ بِحَدِیْثٍ لَیْسَ بِالْأَغَالِیْطِ فَھِبْنَا أَنْ نَّسْأَلَ حُذَیْفَۃَ فَأَمَرْنَا مَسْرُوْقًا[2]
Flag Counter