Maktaba Wahhabi

181 - 181
اختتام کتاب مختصر اور جامع سیرتِ نبینا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس انتخاب اور علمی سیر کا اختتام ہم درج ذیل نقاط سے کرنا چاہتے ہیں۔ ۱:… سیرتِ نبوی علی صاصحبہ التحیۃ والسلام نہایت وسیع موضوع ہے۔ اس عنوان پر جدید اور قدیم علماء عظام و آئمہ کرام رحمہم اللہ جمیعاً نے بہت کچھ لکھا ہے۔ اکثر مصنّفین و مؤلفین نے ان آیات و احادیث مبارکہ اور آثار صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کا خوب مطالعہ کرکے پوری تحقیق و تدقیق کے ساتھ دُروس و مسائل کا استنباط کرتے ہوئے پورا پورا تجزیہ کرکے انتہائی تفصیل سے لکھا ہے۔ ان حضرات گرامی قدر نے مختلف زبانوں میں اس موضوع پر اب تلک اتنا کچھ لکھ دیا ہے کہ ان کی کتب کا شمار کرنا ممکن ہی نہیں رہا۔ ۲:… اہم ترین بات یہ ہے کہ والدین اپنے بچوں کو نبی مکرم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ مطہرہ و معطرہ پڑھانے، یاد کروانے اور اس پر عمل کروانے کے لیے پورا پورا اہتمام کریں۔ والدین خود اس سیرۃ و شمائل محمدیہ علی صاحبہا التحیۃ والسلام کو سیکھنے کے بعد اپنے بچوں کے علمی، عقلی اور عمر کے مرحلہ کو سامنے رکھتے ہوئے انتہائی مناسب اُسلوب کے ذریعے اُن کو اسے سکھانے کے لیے پوری پوری حرص اور طمع سے کام لیں۔ یہ کام کس قدر مستحسن ہو کہ بچوں کے والد اپنے اہل خانہ اور اپنے بچوں کے لیے سیرت کے موضوع پر چند دروس کا اہتمام کرکے ان کو باقاعدہ پڑھائیں اور سنائیں اگرچہ ایسا ہفتہ میں ایک دن کیوں نہ ممکن ہو۔ ایسے حلقہ جات میں وہ ان کو نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ مطہرہ و معطرہ میں سے راہنمائی کے دُروس اور نصیحتوں کا انتخاب کرکے ان کے ساتھ ساتھ کچھ واقعات کا چناؤ بھی کریں، اس لیے کہ واقعات و قصص میں ایک جاذبیت اور تاثیر ہوتی ہے۔ اس سے بچوں کی پرورش و تربیت اُن کے پیارے پیغمبر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرۃ مطہرہ کی پوری پوری پہچان کے ساتھ ہوگی اور وہ اکثر اوقات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی باتیں کیا کریں گے۔ اور یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ جو آدمی جس شخصیت سے زیادہ محبت رکھتا ہو وہ ہمیشہ اسی کا تذکرہ زیادہ کرتا ہے۔ ۳:… ہمارے اس کتاب میں بعض سوالات ایسے ہیں جو کئی ایک سوالات کا مجموعہ ہیں۔ اسی طرح بعض جوابات طویل بھی ہیں۔ تو جو شخص کہیں پر ان سوالات و جوابات کی روشنی میں عام لوگوں،
Flag Counter