Maktaba Wahhabi

183 - 181
مصنف کتاب عبداللہ بن سلیمان بن محمد المرزوق حفظہ اللہ مملکت سعودیہ کے صوبہ القصیم کے مرکزی شہر بریدہ میں پیدا ہوئے اور یہیں پر پرائمری، مڈل اور ہائی سکول میں تعلیم حاصل کی۔ جبکہ مملکت کے دارالحکومت الریاض میں شاہ سعود بن عبدالعزیز یونیورسٹی سے بی اے ایجوکیشن اور پھر اسی یونیورسٹی کے ’’ کلیۃ التربیہ ‘‘ سے انگلش زبان میں ڈپلومہ کیا۔ اس کے بعد مڈل اور ہائی سکول میں تقرری کے بعد تدریس کے فرائض سرانجام دیے۔ ۱۴۰۷ھ کے آغاز میں تربیت و تعلیمی ٹریننگ کے نگران کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھال لی۔ پھر آپ کو English Language Department کا چیئرمین بنادیا گیا۔ بالآخر ۱۹ / ۸/ ۱۴۲۱ھ سے ’’ تربیتی نگرانی ‘‘ کے ادارے کا نائب ڈائریکٹر منتخب ہوئے اور اس کتاب کی تحریر(۲۴/ صفر / ۱۴۲۷ھ)تک آپ اسی عہدے پر فائز ہیں۔ ۱۲/ ۱۰ / ۱۴۲۳ھ سے ۵/ ۱۲/ ۱۴۲۴ھ تک آپ کو ’’ تربیتی نگرانی کے ادارے ‘‘ کا عارضی طور پر ڈائریکٹر بھی بنایا گیا۔ علاوہ ازیں آپ القصیم کے مرکزی شہر بریدہ کی جامع مسجد فضیلۃ الشیخ/ عبداللہ بن حمیدؒ کے خطیب و امام بھی ہیں اور اسی طرح ’’ ذاتی اور تربیتی علوم کی جمعیت سعودیہ ‘‘(جستن)کے بھی آپ ممبر ہیں۔ ۱۴۲۰ھ میں اُردنی اساتذہ کے ساتھ ایگریمنٹ کرنے والی کمیٹی کے بھی آپ ممبر بنے۔ بریدہ کی ’’ نیکی اور بھلائی والی جمعیت خیریہ ‘‘ کی ایک ذیلی کمیٹی برائے خاندانی اُمور کے بھی ممبر ہیں اور اسی جمعیت کی ثقافتی کمیٹی کے چیئرمین بھی۔ آپ اندرون ملک(سعودی عریبیہ)اور بیرون ملک ہونے والے بہت سارے تربیتی دوروں اور پروگرامز میں بھی شریک رہے ہیں۔
Flag Counter