Maktaba Wahhabi

101 - 413
[بَابُ الدُّنُوِّ مِنَ الإِمَامِ عِنْدَ الْمَوْعِظَۃِ] [1] [بوقت نصیحت امام سے قریب ہونے کے متعلق باب] علامہ طیبی رحمہ اللہ تعالیٰ نے شرح حدیث میں تحریر کیا ہے: ’’ أَيْ لاَ یَزَالُ الرَّجُلُ یَتَبَاعَدُ عنِ اسْتِمَاعِ الْخُطْبَۃِ، وَعَنِ الصَّفِّ الْأَوَّلِ الَّذِيْ ھُوَ مَقَامُ الْمُقَرَّبِیْنَ حَتَّی یُؤَخَّرَ إِلٰی آخِرِ صَفِّ الْمُتسفِلین، وَفِیْہِ تَوْھِیْنُ أَمْرِ الْمُتَأَخِّرِیْنَ، وَتَسْفِیْہُ رَأْیِھِمْ حَیْثُ وَضَعُوْا أَنْفُسَھُمْ مِنْ أَعَالِي الْأُمُوْرِ إِلٰی أَسَافِلِھَا۔‘‘[2] ’’یعنی آدمی خطبہ سننے میں پیچھے ہٹتا رہتا ہے اور صف اوّل سے بھی، جو کہ مقربین کی جگہ ہے، یہاں تک کہ نچلے درجے کے لوگوں کی صف میں مؤخر کیا جاتا ہے۔ اس [حدیث میں ]پیچھے رہنے والوں کی کوتاہی اور کم عقلی کو آشکارا کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے آ پ کو بلندیوں کی بجائے پستیوں میں رکھا۔‘‘ ۲۔ حدیث اوس بن اوس رضی اللہ عنہ : امام ترمذی رحمہ اللہ تعالیٰ نے اوس بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے۔انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ مَنِ اغْتَسَلَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَغَسَّلَ، وَبَکَّرَ وَابْتَکَرَ، وَدَنَا، وَاسْتَمَعَ، وَأَنْصَتَ کَانَ لَہُ بِکُلِّ خُطْوَۃٍ یَخْطُوھَا أَجْرُ سَنَۃٍ، صِیَامِھَا وَقِیَامِھَا۔‘‘[3] ’’جس نے جمعہ کے دن خوب اچھی طرح غسل کیا [4]،صبح سویرے مسجد کی
Flag Counter