Maktaba Wahhabi

157 - 413
لیے ہے۔ہم ان کی تعریف کرتے ہیں اور ان سے مدد طلب کرتے ہیں۔ جس شحض کو اللہ تعالیٰ ہدایت دے تو اس کو کوئی گم راہ کرنے والا نہیں،جس کو وہ گم راہ کر دیں پس اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں کوئی معبود مگر تنہا اللہ تعالیٰ، اس کا کوئی شریک نہیں اور یقینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ اس کے بعد انہوں [ راوی] نے بیان کیا :’’ پس اس نے کہا:’’ اپنے ان الفاظ کو میرے لیے دوبارہ کہیے‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں تین مرتبہ دہرایا۔ انہوں نے بیان کیا :’’ تو اس نے کہا :’’ میں نے کاہنوں کی گفتگو، جادوگروں کی بات چیت اور شعراء کا کلام سنا ہے، [ لیکن ] آپ ایسی گفتار تو میں نے [کبھی ]نہیں سنی۔ وہ سمندر کی اتھاہ گہرائی تک پہنچی ہوئی ہے۔‘‘ انہوں نے بیان کیا :’’ پھر اس نے کہا:’’ اپنا ہاتھ دیجیے میں اسلام پر آپ کی بیعت کرنا چاہتا ہوں۔‘‘ انہوں نے بیان کیا :’ پس اس نے بیعت کی۔… الحدیث‘‘ اس حدیث شریف سے واضح ہے کہ ضماد رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اعادہ خطبہ کی فرمائش کی تو آپ نے اس کے لیے خطبہ کو تین مرتبہ دہرایا۔صَلَوَاتُ رَبِّيْ وَسَلَامَہٗ عَلَیْہِ۔ ب:بلا طلب ایک ہی مجلس میں بات کو دہرانا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک ہی بات کو ایک ہی مجلس میں دو دو، تین تین اور اس سے بھی زیادہ مرتبہ دہرانا ثابت ہے۔ اس سلسلے میں توفیق الٰہی سے ذیل میں چند ایک شواہد پیش کیے جا رہے ہیں :
Flag Counter