Maktaba Wahhabi

176 - 413
’’ بلا شبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح اپنے ہاتھ سے فرمایا،اور میرا ہاتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے کوتاہ ہے:’’ چار قسم کے جانور قربانی میں جائز نہیں :یک چشم جس کا یک چشم ہونا نمایاں ہو، بیمار جس کی بیماری واضح ہو، لنگڑا جس کا لنگڑا پن عیاں ہو اور ایسا بوڑھا کہ اس کی ہڈیوں میں گودانہ رہا ہو‘‘ حضرت البراء بن عازب رضی اللہ عنہما سے ہی ایک روایت میں ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم، وَأَشَارَ بِأَصْابِعِہٖ،وَأَصَابِعِيْ أَقْصَرُ مِنْ أَصَابِعِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم، یُشِیْرُ بِأَصَابِعِہٖ، یَقُوْلُ:…‘‘ [1] ’’ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا اور آپ نے اپنی انگلیوں کے ساتھ اشارہ فرمایا۔ اور انہوں [البراء رضی اللہ عنہ ] نے اپنی انگلیوں کے ساتھ اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میری انگلیاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں سے کوتاہ ہیں …الحدیث‘‘ اس حدیث شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان چار اقسام کے جانوروں کی تفصیل بتلائی جن کی قربانی جائز نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے [ چار] کا لفظ بولتے وقت اپنی چار مبارک انگلیوں کے ساتھ اشارہ بھی فرمایا۔ اور بلا شبہ صرف گفتگو کے ساتھ سمجھائے ہوئے درس کے مقابلے میں گفتگو کے ساتھ ساتھ اشاروں سے سمجھایا ہوا سبق زیادہ مؤثر اور دل نشین ہوتا ہے۔[2] واللّٰہ اعلم بالصواب۔ ۲۔ انگلیوں کوقینچی کی طرح کر کے اشارہ: امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا :
Flag Counter