Maktaba Wahhabi

185 - 413
’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین میں چار خطوط کھینچے، پھر فرمایا:’’ تم جانتے ہو کہ یہ کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا:’’ اللہ تعالیٰ اور ان کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ جانتے ہیں۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ جنتی عورتوں میں سب سے زیادہ فضیلت والی عورتیں :خدیجہ بنت خویلد، فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم، آسیہ بنت مزاحم زوجہ فرعون اور مریم بنت عمران رضی اللہ عنھن ہیں۔‘‘ اس حدیث شریف کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جنتی عورتوں میں سے چار بہترین عورتوں کی شان و عظمت کو زمین پر چار لکیریں کھینچ کر واضح فرمایا اور بات کے ذہن نشین کروانے میں اس طریق تعلیم کی اہمیت چنداں محتاج بیان نہیں۔ حدیث شریف میں دیگر فوائد: حدیث شریف میں موجود دیگر فوائد میں سے دو درج ذیل ہیں : ٭ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بات بتانے سے پہلے اسلوب استفہام استعمال فرمایا، جس کی سامعین کی مکمل توجہ مبذول کروانے کے لیے اہمیت ایک واضح حقیقت ہے۔[1] ٭ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آسیہ اور مریم کے ساتھ حضرت خدیجہ اور فاطمہ رضی اللہ عنھن کی شان و عظمت بھی بیان فرمائی۔ ۔۔۔۔۔
Flag Counter