Maktaba Wahhabi

195 - 413
ا:عملی نمونہ کے ذریعہ تعلیم : ہمارے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تعلیمات کا عملی نمونہ تھے۔ حضرات صحابہ کو جس جس بھلائی کا حکم دیتے، نہ صرف یہ کہ خود اس پر عمل کرتے، بلکہ اس کے کرنے میں پیش پیش ہوتے۔ جن برائیوں سے منع کرتے ان سے خود سب سے زیادہ دور رہتے۔ سیرت مطہرہ میں اس بارے بہت کثرت سے مثالیں موجود ہیں، جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں : ٭ کثرت سے ذکرِ الٰہی ٭ پانچوں نمازوں کی حفاظت ٭ کثرت کے ساتھ سخاوت ٭ گھر والوں سے عمدہ معاملہ ٭ دشمنوں سے بھی ایفائے عہد کا شدید اہتمام ٭ ایثار ٭ ظالموں سے عفو اوردرگزر ٭ تواضع ٭ زہد ٭ دعوت الی اللہ تعالیٰ کا اہتمام ٭ تعمیر مسجد میں مشارکت ٭ خندق کھودنے میں شرکت ٭ حکم افطار کے ساتھ خود روزہ چھوڑنا ٭ سونے کی انگوٹھی کا اُتارنا اور صحابہ کو اس کے پہننے سے روکنا ٭ ضیافت محتاج کے لیے لوگوں سے پہلے اہل خانہ سے کہنا
Flag Counter