Maktaba Wahhabi

209 - 413
اس حدیث شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے اجمالی طور پر اشراط قیامت میں سے چھ کا ذکر فرمایا۔ قیامت کے بپا ہونے پر ایمان لانے والا کون سا شخص اس کے بعد ان کی تفصیل جاننے کے لیے مجسمہ ٔ شوق نہ بن جائے گا؟ ۶۔سایہ الٰہی میں سات اقسام کے لوگ: امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے کہ آپ نے فرمایا: ’’ سَبْعَۃٌ یُظِلُّھُمُ اللّٰہِ فِيْ ظِلِّہٖ یَوْمَ لاَ ظِلَّ إِلاَّ ظِلُّہٗ:الْإِمَامُ الْعَادِلُ، وَشَابٌّ نَشَأَ فِي عِبَادَۃِ رَبِّہٖ، وَرَجُلٌ قَلْبُہٗ مُعَلَّقٌ فِي الْمَسَاجِدِ، وَرَجُلاَنِ تَحَابّا فِي اللّٰہِ اجْتَمَعَا عَلَیْہِ وَتَفَرَّقًا عَلَیْہِ، وَرَجُلٌطَلَبَتْہُ امْرَأَۃٌ ذَاتُ مَنْصِبٍ وَجَمَالٍ فَقَالَ:إِنِّيْ أَخَافُ اللّٰہَ، وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ أَخْفَی حَتَّی لاَ تَعْلَمَ شِمَالُہٗ مَا تُنْفِقُ یَمِیْنُہٗ، وَرَجُلٌ ذَکَرَ اللّٰہَ خَالِیًا فَفَاضَتْ عَیْنَاہُ‘‘۔[1] ’’سات [اقسام کے لوگو ں ]کو اللہ تعالیٰ اپنے سایہ میں اس دن جگہ دیں گے، جب ان کے سایہ کے سوا کوئی سایہ نہ ہو گا۔ امام عادل، اپنے رب کی عبادت میں پروردہ جوان، مسجدوں کے ساتھ معلق دل والا شخص، محبت الٰہی کی بنیاد پر ملنے اور جدا ہونے والے دو شخص، عزت و حسن والی عورت کے مطالبے کا بایں الفاظ جواب دینے والا شخص [یقینا میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہوں ]،مخفی طور پر صدقہ کرنے والا شخص کہ اس کے بائیں ہاتھ کو [بھی] دائیں ہاتھ کے خرچ کرنے کا علم نہ ہو، وہ شخص کہ خلوت میں ذکرِ الٰہی سے اسکی دونوں
Flag Counter