Maktaba Wahhabi

214 - 413
(21) اسلوب استفہام دورانِ تعلیم سامعین کو متوجہ کرنے اور بات کی تاکید کے لیے اسلوب استفہام کا اثر بہت گہرا ہوتا ہے۔ تعلیم و تربیت کے دوران ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے اس اسلوب کو استعمال فرماتے تھے۔ اس بارے میں سیرت طیبہ میں موجود متعدد شواہد میں سے تین توفیقِ الٰہی سے ذیل میں پیش کیے جا رہے ہیں : ۱۔ یوم نحر، ماہ ذوالحجہ اور مکہ کے ناموں کے متعلق سوال: امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ تعالیٰ نے حضرت ابو بکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا : ’’ خَطَبْنَا النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَوْمَ النَّحْرِ۔ قال:’’ أَتَدْرُوْنَ أَیُّ یَوْمٍ ھٰذَا؟‘‘ قُلْنَا:’’ اَللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ أعْلم۔‘‘ فَسَکَتَ حَتَّی ظَنَنَّا أَنَّہُ سَیُسَمِّیْہِ بِغَیْرِ اسْمِہِ، قَال:’’أَلَیْسَ یَوْمُ النَّحْرِ؟‘‘۔ قُلْنَا:’’بَلیٰ ‘‘۔ قَالَ:أَيُّ شَھْرٍ ھٰذا؟‘‘۔ قُلْنَا :اَللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ أَعْلَمُ‘‘۔ فَسَکَتَ حَتَّی ظَنَنَّا أَنَّہُ سَیُسَمِّیْہِ بِغَیْرِ اسْمِہِ، قَال:’’أَلَیْسَ ذُوالْحَجَّۃِ؟‘‘۔ قُلْنَا:’’بَلیٰ‘‘۔ قَالَ:أَْيُّ بَلَدٍ ھٰذَا ؟‘‘۔
Flag Counter