Maktaba Wahhabi

222 - 413
(22) طلبہ سے استفسار استاد کے طلبہ سے استفسار میں غورو فکر کی دعوت، بتلائی جانے والی بات کی طرف کلی توجہ کے لیے تنبیہ اور بات سمجھنے کی قوی ترغیب ہوتی ہے۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بسا اوقات بات بتلانے سے پہلے اسی موضوع کے متعلق شاگردوں سے استفسار فرمایا کرتے تھے۔ توفیقِ الٰہی سے ذیل میں اس سلسلے میں تین شواہد پیش کیے جا رہے ہیں : ۱۔مسلمان جیسے درخت کے متعلق استفسار: امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم :’’إِنَّ مِنَ الشَّجَرِ شَجَرَۃً لاَ یَسقُطُ وَرَقُھَا، وَإِنَّھَا مَثَلُ الْمُسْلِمِ، فَحَدِّثُوْنِيْ مَا ھِيَ؟‘‘۔ فَوَقَعَ النَّاسُ فِي شَجَرِالْبَوَادِيْ۔ قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ رضی اللّٰه عنہ :’’ وَوَقَعَ فِيْ نَفْسِيْ أَنَّھَا النَّخْلَۃُ، فَاْستَحْیَیْتُ‘‘۔ ثُمَّ قَالُوا:’’ حَدِّثْنَا مَا ھِيَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم !‘‘۔ قَالَ:’’ھِيَ النَّخْلَۃُ ‘‘۔[1] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’درختوں میں سے ایک درخت ایسا ہے کہ
Flag Counter