Maktaba Wahhabi

402 - 413
’’ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کو ابو حذیفہ کے آزاد کردہ غلام سالم رضی اللہ عنہما کو [قرآنِ کریم] پڑھتے ہوئے سنا، تو آپ نے فرمایا:’’ سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے کہ جس نے اس جیسے میری امت میں بنائے ہیں۔‘‘ اس حدیث شریف سے واضح ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سالم رضی اللہ عنہ کی عمدہ تلاوت سن کر ان کی تعریف فرمائی۔ ۵۔ سلمان رضی اللہ عنہ کے ہم وطنوں کی تعریف: امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ تعالیٰ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ کُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم إِذْ نَزَلَتْ عَلَیْہِ سُوْرَۃُ الْجُمُعَۃِ، فَلَمَّا قَرَأَ { وَآخَرِیْنَ مِنْھُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِھِمْ وَھُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ}، قَالَ رَجُلٌ:’’مَنْ ھٰؤُلاَئِ یَا رَسُولَ اللّٰہِ!؟ ‘‘۔ فَلَمْ یُرَاجِعْہُ النَّبِيُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم حَتَّی سَأَلَہٗ مَرَّۃً أَوْ مَرَّتَیْنِ أَوْ ثَلاَثًا، قَالَ:’’ وَفِیْنَا سَلْمَانُ رضی اللّٰه عنہ اَلْفَارِسِيُّ ‘‘۔ قَالَ:’’ فَوَضَعَ النَّبِيُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَدَہٗ عَلَي سَلْمَانَ رضی اللّٰه عنہ، ثُمَّ قَالَ:’’ لَوْ کَانَ الْإِیْمَانُ عِنْدَ الثُّرَیَّا، لَنَا لَہٗ رِجَالٌ مِنْ ھٰؤُلاَئِ ‘‘۔[1] ’’ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے کہ آپ پر سورۃ الجمعۃ نازل ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب [اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ] پڑھا:[اور ان میں سے
Flag Counter