Maktaba Wahhabi

424 - 413
غیر حاضری کا نوٹس لیا، غیر حاضری کا سبب دریافت فرمایا اور سبب معلوم ہونے پر اس کا ازالہ فرمایا۔ صَلَوٰتُ رَبِّيْ وَسَلَامُہٗ عَلَیْہِ۔ حدیث شریف میں دیگر فوائد: حدیث شریف میں موجود دیگر فوائد میں سے تین درج ذیل ہیں : ٭ بچے کے باپ کے ساتھ حلقہ میں حاضر ہونے پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اعتراض نہ فرمانا۔ ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بچے کے والد سے پوچھا:’’أَتُحبُّہُ؟ ‘‘ ’’ کیا تم اس سے پیار کرتے ہو؟‘‘ اس نے عرض کیا:’’ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! أَحَبَّکَ اللّٰہُ کَمَا أُحِبُّہُ۔‘‘ [1] ’’ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ تعالیٰ آپ سے اسی طرح محبت کرے جیسے کہ میں اس سے محبت کرتا ہوں۔‘‘ ٭ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے غمگین شخص کو بات سمجھانے کا آغاز اسلوب ندا سے فرمایا۔[2] ٭ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دورانِ تعلیم اسلوب استفہام اختیار فرمایا۔ [3] ۴۔ غیر حاضر ہونے والے انصار کے متعلق استفسار : امام حاکم رحمہ اللہ تعالیٰ نے عبداللہ بن بریدہ، اور انہوں نے اپنے باپ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَتَعَھَّدُ الْأَنْصَارَ، وَیَعُوْدُھُمْ، وَیَسْأَلُ عَنْھُمْ۔‘‘[4]
Flag Counter