[بَابُ الْخَطِّ إِذَا لَمْ یَجِدْ عَصًا]۔ [1]
[جب چھڑی میسر نہ ہو تو خط کھینچنے کے متعلق باب]
اور امام ابن حبان رحمہ اللہ تعالیٰ نے درج ذیل عنوان تحریر کیا:
’’ذِکْرُ إِجَازَۃِ الْاِسْتِتَارِ لِلْمُصَلَّيْ فِي الْفَضَائِ بِالْخَطِّ عِنْدَ عَدْمِ الْعَصَا وَالْعَنَزَۃِ۔‘‘[2]
[کھلی جگہ میں چھڑی اور نیزہ کی عدم موجودگی میں نمازی کا لکیر کو سترہ بنانے کا جواز کا ذکر]
۳۔قرآنِ سے کچھ نہ پڑھ سکنے والے نمازی کے لیے سہولت:
امام ابو داود اور امام ابن حبان رحمہما اللہ تعالیٰ نے حضرت عبداللہ بن أبی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے:
’’جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَقَالَ:إِنِّي لاَ أَسْتَطِیْعُ أَنْ آخُذَ مِنَ الْقُرْآنِ شَیْئًا فَعَلِّمْنِيْ مَا یُجْزِئُنِيْ مِنْہُ ‘‘۔
فَقَالَ:’’ قُل:سُبْحَانَ اللّٰہِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، وَلاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ، وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ الْعَلِيِّ الْعَظِیْمِ ‘‘۔
قَالَ:’’ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! ھٰذَا لِلّٰہِ فَمَالِي؟ ‘‘۔
قَالَ:’’ قُلِ:اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِي وَارْزُقْنِيْ وَعَافِنِيْ وَاھْدِنِيْ ‘‘۔
فَلَمَّا قَامَ، قَالَ ھٰکَذَا بِیَدِہٖ [بیدیہ]، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم :’’أَمَّا ھٰذَا فَقَدْ مَلَأَ یَدَہُ[یدیہ] مِنَ الْخَیْرِ ‘‘۔[3]
|