Maktaba Wahhabi

440 - 413
’’ رسول اللہ تشریف لائے اور [اس وقت] ہم صفہ1 میں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ تم میں سے کون پسند کرتا ہے کہ بطحان یا عقیق کی طرف جائے اور اونچی کوہانوں والی دو اونٹنیاں گناہ اور قطع رحمی کے بغیر ہانک لائے؟‘‘ ہم نے عرض کیا:’’ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم اس کو پسند کرتے ہیں۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ تم میں سے ایک مسجد کی طرف کیوں نہیں جاتا، تاکہ [وہاں ] اللہ عزوجل کی کتاب کی دو آیتیں سیکھے یا پڑھے اور [ایسا کرنا] اس کے لیے دو اونٹنیوں سے بہتر ہے، اور تین [کا سیکھنا یا پڑھنا] اس کے لیے تین سے بہتر ہے اور چار کا اس کے لیے چار سے بہتر ہے، اور اسی قدر اونٹوں کی تعداد سے بھی۔‘‘ اس حدیث شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حسب استطاعت قرآنِ کریم سیکھنے اور پڑھنے کی ترغیب دی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیکھنے اور پڑھنے کے لیے یہ شرط نہیں لگائی کہ سارا ہی پڑھو، وگرنہ نہ پڑھو۔ امام ابن حبان رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس حدیث شریف پر درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [ذِکْرُ الْحَثِّ عَلَی تَعْلِیمِ کِتَابِ اللّٰہِ، وَإِنْ لَمْ یَتَعَلَّمَ الْإِنْسَانُ بِالتَّمَامِ]۔ [1] [اللہ تعالیٰ کی کتاب کو سیکھنے کی ترغیب کا ذکر اگرچہ انسان مکمل نہ سیکھے] ۲۔ کمزور قرأت والے کو پڑھائی جاری رکھنے کی ترغیب: امام مسلم رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا:
Flag Counter