Maktaba Wahhabi

73 - 413
آزادی کے لیے طے شدہ رقم کے ادا کرنے سے عاجز آ گیا ہوں،اس لیے آپ میرے ساتھ تعاون کیجیے۔‘‘ انہوں نے فرمایا:’’ کیا میں تمہیں وہ کلمات نہ سکھلادوں جو مجھے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھلائے تھے ؟اگر تمہارے ذمہ جبل صببر کے بقدر قرض ہو، تو اللہ تعالیٰ اس کو تمہاری طرف سے ادا کرے گا۔‘‘(پھر)فرمایا:کہو:’’ اے میرے اللہ ! اپنے حلال کے ذریعے اپنی حرام کردہ چیزوں سے میری کفایت فرما دیجیے، اور اپنے سوا مجھے ہر شخص سے بے نیاز کر دیجیے۔‘‘ اس حدیث شریف میں یہ بات واضح ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا زاد بھائی حضرت علی رضی اللہ عنہ کو مذکورہ بالا دعا سکھلائی۔ ۴۔چچا زاد بہن کو تعلیم: امام ابوداود رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے کہ : ’’ أَنَّ ضُبَاعَۃَ بِنْتَ الزُّبَیْرِ ابْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رضی اللّٰه عنہما أَتَتْ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَقَالَتْ:’’یَا رَسُوْلَ اللّٰہ! إِنِّيْ أُرِیْدُ الْحَجَّ أَشْتَرِطُ؟‘‘ قَالَ:’’ نَعَمْ۔‘‘ قَالَتْ:’’ فَکَیْفَ أَقُوْلُ؟‘‘۔ قَالَ:’’ قُوْلِيْ:’’لَبَّیْکَ اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ وَمَحِلِّيْ مِنَ الْأَرْضِ حَیْثُ حَبَسْتَنِي۔‘‘[1] ’’ضباعۃبنت زبیربن عبدالمطلب رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
Flag Counter