Maktaba Wahhabi

84 - 413
(4) میسر آنے والے مواقع سے تعلیم میں استفادہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ میں یہ بات نمایاں ہے کہ آپ میسر آنے والے مواقع کو تعلیمی مقاصد کے لیے انتہائی عمدگی سے استعمال فرمایا کرتے تھے۔ توفیق الٰہی سے اس بارے میں چند ایک شواہد ذیل میں پیش کیے جا رہے ہیں : ۱۔چودھویں کا چاند دیکھنے پر دیدار الٰہی کا بیان: امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ تعالیٰ نے حضرت جریر رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا : ’’ کُنَّا جُلُوْسًا عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَنَظَرَ إِلَی الْقَمَرِ لَیْلَۃَ الْبَدْرِ فَقَالَ:’’أَمَا إِنَّکُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّکُمْ کَمَا تَرَوْنَ ھٰذا الْقَمَرَ، لَا تُضَامُّوْنَ فِيْ رُؤْیَتِہٖ، فَإِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لاَّ تُغْلَبُوْا عَلَی صَلَاۃٍ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوْبِھَا فَافْعَلُوْا یَعْنِي الْعَصْرَ وَالْفَجْرَ۔‘‘ ثُمَّ قَرَأَ جَرِیْرٌ رضی اللّٰه عنہ :{وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوْبِھَا[1]}۔‘‘[2] ’’ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ نے چودھویں رات کے چاند کو دیکھا،تو فرمایا:’’ یقینا تم اپنے رب کو [ آخرت میں ]
Flag Counter