Maktaba Wahhabi

148 - 215
ہاں بھائی جلدی وہ آیت یا حدیث پڑھ دیجئے جس میں یہ ہے کہ جھوٹے گواہ اور غلط فیصلے سے حرام عورت بے نکاح کے سچ مچ بیوی بن جائے اور پھر دونوں مجامعت مباشرت مثل میاں بیوی کے کرتے رہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو فرماتے ہیں ایسے فیصلے سے ایک پیلو کی مسواک بھی حلال نہیں ہو سکتی۔ طلب دلیل مطالبہ: میں سر دست جناب کے سامنے یہ تین ہی مسئلے پیش کر کے بس کرتا ہوں ورنہ ایسے چھ سو مسائل میں نے اپنی کتاب سیف محمدی میں جمع کر دیئے ہیں۔برادرم اگر ان مسائل کی احادیث و آیات آپ کو نہ ملیں تو آپ جی نہ چھوڑ دینا ہمت نہ ہارنا۔دیوبند ڈابھیل دہلی وغیرہ سے امداد حاصل رنا میں بہت ممنون ہوں گا اگر جناب مجھے وہ آیات و احادیث دکھادیں گے جن میں یہ ہو کہ اگر پاخانہ پیشاب جیسی غلیظ گندگی بقدر درہم کے لگی ہوئی ہو اور نماز پڑھ لے تو جائز تشہد کے بعد درود دعا اور سلام کے بدلے اگر پاد مار دے تو نماز پوری ہوگئی۔جھوٹے گواہ پیش کر کے جھوٹا دعویٰ نکاح کے کر کے جج کا فیصلہ لے کر بغیر حقیقی نکاح کے اگر میاں بیوی بن جائیں اور مصاحبت مجامعت کرتے رہیں تو جائز۔ مقصو: میری تو سن لو!قسم اللہ کی کوئی آیت کوئی حدیث ایسی نہیں اسی طرح اور بھی سن لو کہ جو چھ مسئلے آپ نے پیش کئے ہیں اور ہمیں ان کے ماننے کی دعوت دی ہے
Flag Counter