Maktaba Wahhabi

31 - 215
محمدی صلی اللہ علیہ وسلم جھنڈا لو اور سنو!جھنڈا اپنے ہاتھ میں لو،اور اسے اسی طرح لہراؤ جس طرح صحابہ اور تابعین آئمہ اور مجتہدین بزرگ اور محدثین لہراتے رہے۔اٹھو اور سب مل کر اس کے نیچے آجاؤ اللہ کے لئے آجا ؤ۔اپنی جانوں پر رحم کھا کر آجاؤ،اپنے ایمان کو بچانے کے لئے آجاؤ،اپنی دنیا کو سنبھالنے کے لئے آجاؤ،اپنا کھویا ہوا اوج حاصل کرنے کے لئے آجاؤ،اپنی برباد شدہ عزت حاصل کرنے کے لئے آجاؤ،آؤ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے آجاؤ۔سنو سنو!زمین کہہ رہی ہے آسمان کہہ رہا ہے کائنات کا ذرہ ذرہ پکار رہا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے آجاؤ تم اپنی جانو میری تو سنو!؎ میں بلبل نالاں گلزار محمدصلی اللہ علیہ وسلم ہوں میں نرگس حیراں دیدار محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں جاں سروپہ قمری دے بلبل گل رعنا پر میں عاشق بے جان دلدار محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں ہمارے سلف اور ہم مسلمانوں!اللہ کی قسم جب تک تم قرآن وحدیث کے عامل رہے قیصروکسریٰ کی ناز پروردہ شہزدایاں تمہاری خدمت گزاری کو اپنا فخر سمجھتی رہیں،دنیا کے بادشاہوں کے تاج تمہاری ٹھوکروں میں رلتے رہے،لیکن جب سے تم نے اپنی دونوں مٹھیاں ان دونوں جوہروں سے خالی کر دیں تم کمینوں کے کمین بن
Flag Counter