Maktaba Wahhabi

104 - 103
إذ لقبوہ بساحر کذاب ’’ ان لوگوں نے نفرت کی جنہیں خیر الورٰی (پوری مخلوق سے بہتر محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) نے دعوت دی تھی (اس دعوت پر) انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جادو گر اور کذاب کا لقب دیا تھا‘‘ (معاذ اللہ) مع علمہم مأمانۃ ودیانۃ فیہ و مکرمۃ، وصدق جواب ’’ باوجود اس کے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میں امانت ، دیانت ، سخاوت اور سچائی کا اعتراف کرتے تھے‘‘۔ صلی علیہ اللّٰه ما ھب الصبا و علی جمیع الآل والأصحاب ’’ جب تک مشرقی ہوا چلتی رہے اللہ تعالی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام ال و اصحاب پر رحمت بھیجتا رہے ‘‘۔ یقیناً آپ صلی اللہ علیہ وسلم عظیم اخلاق کے مالک ہیں 1۔ اللہ تعالی نے اپنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرب اور تمام انسانوں کو اس دین کی طرف دعوت دی جس میں ان کی دنیا و آخرت کی بہتری اور خوش بختی تھی۔ 2 ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں ایسے اخلاق کریمانہ ، فضائل اور محاسن جمع تھے جو کسی دوسرے انسنا میں جمع نہیں تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے توحید کی پاکیزگی شریعت کی آسانی اور اپنے عمدہ اخلاق سے دلوں کو فتح کیا اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضوان اللہ علیہم اجمعین نے جن کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دعوت اور اخلاق کے ذریعے تربیت کی تھی اپنے جہاد کے ساتھ ملکوں کو فتح کیا تھا تاکہ لوگوں کو بندوں کی غلامی میں لے آئیں حکمرانوں کے غلم سے بچا کر اسلامی عدل و انصاف سے انہیں بہرہ ور کریں ۔ ان کی کوشش اور جان نثاری سے پورا دین ہم تک پہنچ گیا ہے یہ دین ہر زمان و مکان میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اگر مسلمان اس دین کے زریعے اپنے فیصلے کریں اس کی کامل اطاعت کریں تو دوبارہ انہیں پہلی سی عزت اور مدد حاصل ہو جائے ۔ 3۔ اچھی طرح جان لو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سچی محبت یہ لازم کرتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کو اختیار کیا جائے۔ جو قرآن اور
Flag Counter