Maktaba Wahhabi

13 - 103
کختام مسک فاح فی البلدان وہ رسولوں کے سلسلے کی مہر ہیں (یعنی سلسلہ نبوت ختم کرنے والے ہیں )وہ کستوری کی مہر کی مانند ہیں جوپوری دنیا میں مہک رہی ہے۔ ذو الصورۃ البیضاء والوجہ الذی أضحی لنا قمراً بکل مکان وہ ایسی سفید صورت اور چمکدار چہرے والے ہیں جو چاند کی طرح ہمیں ہر جگہ نظر آتے ہیں ۔ وإذا لمست الکف قلت: حریرۃ من لینہ کالزبد فی فنجان جب تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلی کو چھوئے گا تو کہے گا کہ یہ نرمی میں ریشم کی طرح ہے جس طرح پیالی میں مکھن رکھا ہوا ہو۔ وإذا سمعت کلامہ مترسلا یصل القلوب یھز کل جنان جب تو آپ کے کلام کو سنے جو الگ الگ الفاظ پر مشتمل ہوتا ہے وہ دلوں تک پہنچ جاتا ہے اور ہر دل کو متحرک کر دیتا ہے۔ و جوامع الکلم البلیغ أحاطھا إذا أنہا فاقت لکل بیان آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ددلوں تک پہنچنے والے جامع الفاظ کا احاطہ کر رکھا ہے یعنی آپ کی زبان مبارک سے ایسے جامع کلمات صادر ہوتے ہیں جو ہر فصیح و بلیغ بیان پر فوقیت رکھتے ہیں۔ ابو معبد اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قریر کے مقام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے نزول کی ایک خبر سیرت کی کتابوں اور حدیث میں بہت مشہور ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضوان اللہ علیہم اجمعین ام معبد کے خیمے کے پاس اترے (ٹھہرے) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام معبد سے ضیافت طلب کی تو ام معبد نے اپنے پاس کھانا نہ ہونے کا عذر پیش کیا اور کہا کہ ہمارے پاس ایک کمزور سی بکری ہے جو دودھ نہیں دیتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بکری کو پکڑا اور اس کے تھنوں کو اپنے ہاتھ سے پونچھا اور اللہ سے دعا کی ایک برتن میں اسے دوھا
Flag Counter